روسی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا کہ روسی پیسیفک فلیٹ نے بحیرۂ جاپان، بحیرۂ اوخوتسک اور شمال مغربی بحرالکاہل میں بڑے پیمانے پر بحری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارتِ دفاع کے مطابق ان مشقوں کا مقصد بحری بیڑے کے کمانڈروں کی مختلف فورسز گروپس کی قیادت، اپنے دائرۂ اختیار میں غیر روایتی جنگی مشنز کی انجام دہی کی صلاحیت کے جائزے اور اعلیٰ درستگی والے جدید ہتھیاروں اور نئی اقسام کے ہتھیاروں کے مربوط استعمال کی مشق کرنا ہے۔مشقوں میں تقریباً 60 جنگی، آبدوز اور معاون بحری جہاز، 30 کے قریب طیارے، ہیلی کاپٹرز اور بغیر پائلٹ کے فضائی نظام کے علاوہ 13 ہزار سے زائد فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ یہ مشقیں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وفاقی انتظامی اداروں کے باہمی تعاون سے منعقد کی جا رہی ہیں۔
Trending
- لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 841 پوائنٹس کا اضافہ
- سونے کی فی تولہ قیمت 6900 روپے کا اضافہ ہوگیا
- محمد رضوان کی این سی سی آئی اے کیخلاف درخواست مسترد
- ملک میں کونسا پلانٹ کتنے روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے؟ سینیٹ میں جمع تفصیلات سامنے آ گئیں
- آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینےپر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں کتے چھوڑ دیے
- ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: میزبان بھارت نے نیوٹرل وینیو کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی
- مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری، کونسی چیز سب سے زیادہ مہنگی ہوئی؟
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دے دی
- اب ہمارا فوکس ایڈ نہیں، ٹریڈ ہے: محمد اورنگزیب