ایپل نے 12 ستمبر کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پریس ایونٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں کمپنی اپنے نئے آئی فون 15 اور سمارٹ واچز لانچ کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی نے اپنی ویب سائٹ اور ای میل کے ذریعے لوگوں کو ایونٹ کے دعوت نامے ارسال کر دیے ہیں۔
صارفین ایپل کا ایونٹ اور آئی فون 15 سمیت دیگر پروڈکٹس کی لانچ کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعے لائیو دیکھ سکیں گے۔
غیر ملکی میڈیا آؤٹ لیٹس کے مطابق اس ایونٹ میں آئی فون 15، ایپل واچز کی سیریز 9 اور واچ الٹرا 2 بھی لانچ کی جائیں گی۔
ایونٹ کے دوران آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون پرو میکس بھی لانچ کیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ایپل کے نئے آئی فونز میں کئی تبدیلیاں متوقع ہیں۔
آئی فون 15 اور 15 پرو میکس کی لیک ہونے والی تصاویر کے مطابق یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ماڈل پہلے ماڈلز کی نسبت پتلے یعنی سِلم ہوں گے جبکہ بیزل (سکرین اور فریم کے درمیان کا حصہ) ڈیوائس کے کونے کی جانب ہلکے سے مڑے ہوئے ہوں گے۔
ڈیزائن کے علاوہ آئی فون 15 پرو کے ماڈل میں پاوور فل بیٹری لگائی جائے گی اور نئی اے 17 بائیونک چپ سیٹ لگائی جائے گی جبکہ نان پرو ماڈل میں اے 16 کی بائیونک چپ نصب کی جائے گی جو کہ آئی فون 14 کے پرو ماڈلز میں لگائی گئی تھی۔
اگر کیمرے کی بات کی جائے تو آئی فون 15 کے پرو ماڈلز میں نیا پیری سکوپ کیمرہ بھی نصب کیا جائے گا جو کہ اس سیریز کے نان پرو ماڈلز میں نہیں ہوگا۔ اس کیمرے سے صارفین چھ گُنا آپٹیکل زُوم بھی کر سکیں گے۔
آئی فون 15 کی پوری سیریز سی پورٹ چارجر کے ساتھ آئے گی تاہم آئی فون 15 پرو اور پرو میکس میں تھنڈر بولٹ پورٹ بھی نصب کیا جائے گی جو کہ ’فور کے‘ تھنڈر بولٹ آؤٹ پُٹ فراہم کرے گی۔
دوسری جانب امریکی میگزین فوربز نے خبر دی ہے کہ آئی فون 15 سیریز میں تین نئے رنگوں کے فون شامل ہوں گے جن میں سبز، ہلکا پیلا اور گلابی رنگ شامل ہیں۔ اس طرح آئی فون کی نئی سیریز کے مکمل رنگ مڈ نائٹ، سٹار لائٹ، سبز، ہلکا پیلا، سرخ اور گلابی ہوں گے۔
Trending
- مودی کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارت کی ایک سال میں دوسری بار اسپورٹس اسپرٹ کی خلاف ورزی
- کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا
- بائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان
- لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- وزیراعظم کا اعلان کردہ رعایتی پیٹرول کیسے حاصل کریں؟ طریقہ کار جاری
- کراچی، رات گئے وزیر داخلہ سندھ کا میئر کراچی کے ہمراہ مختلف تھانوں کا دورہ، 2 افسر بھی معطل کر دیے
- ایران نے امریکی جہازوں پر حملوں کیلیے کون سی اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کی؟ رپورٹ جاری
- پاسپورٹ نہ ہونے والی بات بلکل غلط ہے، رضا اللہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
- استحکام پاکستان پارٹی کا وفاق، پنجاب اور گلگت سے آزادکشمیر تک پارلیمانی قوت بننے کا سفر
- یو ایس اوپن: پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والے بین شیلٹن کو زیوریو کا چیلنج درپیش
Next Post