News Views Events
Apna Watan

آئل ٹینکرز اور گڈز ٹرانسپورٹر کی ہڑتال جاری، کل وفاق و سندھ حکومت سے مذاکرات ہوں گے

0


کراچی:

گڈز ٹرانسپورٹر کی پہیہ جام ہڑتال اتوار کو دوسرے روز بھی جاری رہی، کل پیر کو وفاقی و سندھ حکومت سے مذاکرات ہوں گے۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو دوسرے دن بھی ہماری ملک گیر ہڑتال جاری ہے پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز ہڑتال پر ہیں کل پیر کو وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، منسٹری پورٹ اینڈ شیپنگ، فنانس اور پیٹرولیم کے نمائندے موجود ہوں گے، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو بتانا چاہتا ہوں صرف یقین دہانی پر ہڑتال ختم نہیں کریں گے، دسمبر کی ہماری ملک گیر ہڑتال میں ہمارے ساتھ غلط بیانی کی گئی تھی، مطالبات کی منظوری تک ہماری ملک گیر ہڑتال جاری رہے گی۔

آئل ٹینکرز مالکان اور وزیرپیٹرولیم میں مذاکرات بھی کل ہوں گے

اس ضمن میں وزیر پیٹرولیم نے آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کو ملاقات کے لئے پیر کو اسلام آباد بلایا ہے۔

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عابد اللہ آفریدی کے مطابق ہم چار رکنی وفد کے ساتھ وفاقی وزیر پیٹرولیم سے ملاقات کریں گے، وفاقی وزیر پیٹرولیم سے پیر کو شام 5بجے ملاقات ہوگی، ملاقات میں ہمارے مطالبات منظور ہوئے تو اجلاس کے بعد اس کا اعلان ہوگا اگر ملاقات میں مطالبات  منظور نہ  ہوئے تو ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.