News Views Events
Apna Watan

پی ٹی آئی نے تمام پارلیمینٹیرینز کو آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پہنچنے کی ہدایت کر دی

0


اسلام آباد:

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بانی چیئرمین عمران خان کے کیس کی سماعت کے موقع پر پارٹی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو آج اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے کیس کی سماعت آج صبح 10 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی جس کے موقع پر پی ٹی آئی کے تمام پارلیمنٹیرنز کو عدالت کے باہر پہنچنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے تمام ایم این ایز اور سینیٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج لازمی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں اور بانی چیئرمین کے کیس کی سماعت کے موقع پر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

پارٹی سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ تمام ارکان جلد از جلد اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں اور حاضری کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے تمام پارلیمنٹیرنز کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی حاضری کی تصدیق کریں تاکہ تمام ارکان کی موجودگی یقینی بنائی جاسکے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.