روس نے تاریخ میں پہلی بار اسلامی بینکنگ کے آغاز کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس میں اسلامی بینکنگ کا آغاز آج سے ہوگیا ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق پائلٹ پروگرام کے تحت روس میں اسلامی بینکاری کا دورانیہ فی الحال 2 سال ہو گا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ روس میں قانون سازی کے ذریعے باضابطہ طور پر اسلامک بینکنگ کے آغاز کی توثیق کی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 4 اگست کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک قانون پر دستخط کیے تھے جس میں اسلامی بینکاری کی فزیبیلٹی کا جائزہ لینے کا ذکر شامل تھا۔
رپورٹس کے مطابق یہ پائلٹ پروگرام 4 مسلم اکثریتی علاقوں میں شروع ہو گا اور کامیابی کی صورت میں اسے باقی ممالک میں بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔
روس کی جانب سے ابتدائی طور پر اسلامی بینکنگ کو تاتارستان، باشکور توستان، چیچنیا اور داغستان میں نافذ کیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس میں ڈھائی کروڑ کے قریب مسلمان موجود ہیں
Trending
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر
- چینی خلا بازوں کی جانب سے پانچویں اسپیس لیکچر کا انعقاد
- چین میں خدمات کی تجارت کا نیا ڈھانچہ تیزی سے تشکیل پا رہا ہے، رپورٹ
- اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے دن منفی، آج 698 پوائنٹس کی کمی