بیجنگ :چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کے مطابق رواں سال جنوری سے جولائی تک ملک بھر میں ریلوے کے ذریعے 2.8 ارب مسافروں نے سفر کیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.1 فیصد زیادہ اور اس عرصے کا نیا تاریخی ریکارڈ ہے۔پہلے سات ماہ کے دوران ملک بھر میں یومیہ اوسطاً 11 ہزار 462 مسافر ٹرینیں چلائی گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 571 ٹرینیں زیادہ ہیں اور 5.2 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔سرحد پار مسافر نقل و حمل کے حوالے سے گوانگ جو۔شین زین۔ہانگ کانگ ہائی اسپیڈ ریلوے کے ذریعے 2 کروڑ سے زائد مسافروں نے سفر کیا، جبکہ چین۔لاؤس ریلوے کے ذریعے سرحد پار مسافروں کی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار رہی۔ ان میں بالترتیب 11.5 فیصد اور 38.2 فیصد اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ چین کی ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی کے باعث بڑھتی ہوئی مسافر آمد کے پیش نظر غیر ملکی مسافروں کو بھی مزید سفری سہولتیں فراہم کی گئیں۔ پہلے سات ماہ میں ملک بھر میں ریلوے کے ذریعے 1 کروڑ 48 لاکھ 52 ہزار غیر ملکی مسافروں نے سفر کیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32.5 فیصد زیادہ ہے۔موسمِ گرما میں مسافروں کی متنوع سفری ضروریات پوری کرنے کے لیے ریلوے حکام نے مختلف علاقوں کے ثقافتی و سیاحتی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سیاحتی ٹرینوں کو اپ گریڈ کیا اور خصوصی سیاحتی ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کیا۔ جولائی کے اختتام تک رواں سال ملک بھر میں مجموعی طور پر 2,159 سیاحتی ٹرینیں چلائی جا چکی ہیں۔
Trending
- چار سال میں پاکستان کا قرض 56 ٹریلین تک بڑھ گیا، مزمل اسلم
- کوٹ لکھپت جیل: عمران خان کی بہنوں نے بھوک ہڑتال کردی
- ایندھن پر ریلیف صرف مستحق افراد کو دیا جائے، آئی ایم ایف
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی
- اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 825 پوائنٹس کی کمی
- ایشین گیمز 2026، بارش نے پاکستان کو کوارٹر فائنل کھیلے بغیر سیمی فائنل میں پہنچا دیا
- سیلاب آیا نہیں محکمہ آبپاشی سندھ نے 77 کروڑ روپے روکنے پر خرچ کر ڈالے
- ویرات کوہلی نے ایک ہی میچ میں سچن ٹنڈولکر کے دو ریکارڈز توڑ دیے
- میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ نہ ہو سکا
- پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی شمولیت کا امکان