بیجنگ :چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ سے جاپانی حکومت کی جانب سے روس سے جاپانی عسکریت پسندی کے خلاف فتح کی یاد میں قائم یادگار کو ہٹانے کے مطالبے سے متعلق پوچھا گیا۔ماؤ ننگ نے کہا کہ تاریخ کو درست طور پر سمجھنا اور اس کا سامنا کرنا اس بات کی کسوٹی ہے کہ جاپان امن اور ترقی کے اپنے وعدے پر کس حد تک قائم رہ سکتا ہے۔ جاپان نے اُس وقت عسکریت پسندی کے جرائم کا اعتراف اور اقوام متحدہ کے منشور کی تمام دفعات کو قبول کرنے کی بنیاد پر اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔اقوام متحدہ کے منشور میں شامل “دشمن ممالک کی شقیں” دوسری عالمی جنگ میں شکست خوردہ ممالک کے حوالے سے خصوصی انتظام کے طور پر اب بھی مؤثر ہیں۔ماؤ ننگ نے کہا کہ رواں سال “ٹوکیو ٹرائل” کے آغاز کی 80ویں سالگرہ ہے۔ جاپان کو چاہیے کہ تاریخ سے سبق حاصل کرے، عسکریت پسندی سے مکمل طور پر لاتعلقی اختیار کرے اور عملی اقدامات کے ذریعے ایشیائی ہمسایہ ممالک اور عالمی برادری کا اعتماد حاصل کرے۔
Trending
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر
- چینی خلا بازوں کی جانب سے پانچویں اسپیس لیکچر کا انعقاد
- چین میں خدمات کی تجارت کا نیا ڈھانچہ تیزی سے تشکیل پا رہا ہے، رپورٹ
- اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے دن منفی، آج 698 پوائنٹس کی کمی
- سعودیہ، امارات، امریکا سے پاکستانیوں نے کتنی رقم بھیجی؟
- چین اور برطانیہ جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چینی صدر