اسلام آباد(نیوزڈیسک)چین نےسی پیک میں شامل ایک ہزار سات سو چھبیس کلومیٹر ریلوےٹریک ایم ایل ون کی منظوری دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے ٹریک ایم ایل ون منصوبے پر 6 ارب 67 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ جدید ریلوے ٹریک کراچی سے پشاورتک بچھایا جائےگا۔
ایم ایل ون پر آنےوالی لاگت قرض کی صورت میں منظورکی گئی ہے،پاکستان کو6 ارب 67 کروڑڈالرز کی خود مختارگارنٹی فراہم کرنا ہوگی۔
پاکستان کو خود مختار گارنٹی فراہم کرنا ہوگی،خودمختارگارنٹی ملتے ہی منصوبے پر عملدر آمد شروع ہو جائےگا، پاک چین منصوبے کاپی سی ون اگست 2020 میں منظور ہوا تھا۔
سی پیک میں شامل ایم ایل ون منصوبہ کیا ہے؟
سال2030میں مکمل ہونے والے ایم ایل ون منصوبے پر 90 فیصد پاکستانی اور 10 فیصد چینی ماہرین ولیبر کام کرے گی جبکہ منصوبے پر ایک سے 2 لاکھ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
منصوبے کےتحت 174 کلومیٹر ریلوے ٹریک پشاور سے نوشہرہ اور راولپنڈی پہنچے گا، راولپنڈی سے لالہ موسی کا 105 کلومیٹر اور خانیوال سے پنڈورا کا 52 کلومیٹر طویل ڈبل ٹریک بنے گا جبکہ لاہور سے لالہ موسی کا 132کلومیٹر، لاہور سے ملتان 339کلومیٹر کا ڈبل ٹریک بھی مکمل کیاجائےگا۔
نواب شاہ سے 183کلومیٹر ٹریک روہڑی سے ملائےگا اور حیدرآباد سے کیماڑی کا 182 کلومیٹر کا ٹریک بنایا جائےگا جبکہ منصوبے کے تحت حیدرآباد ملتان کے درمیان طویل ترین 749 کلومیٹر کا ٹریک بھی ڈبل اور اپ گریڈ ہوگا۔
Trending
- پاکستان کی غیرملکی کرنسی ڈیفالٹ ریٹنگ بی مائنس برقرار: فچ
- اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا پھر کیا چیز رکاوٹ بنی؟ایران نے بتا دیا
- پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- مفت سولر پینل کا حصول اور آسان
- ایلون مسک کا کورونا ویکسین سے متعلق سنسنی خیز دعویٰ
- بین الاقوامی برادری کو چین کو درست طور پر سمجھنا چاہیے ، ہسپانوی وزیرِاعظم
- چین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات ترقی کی جانب گامزن رہیں گے، چینی وزیر خارجہ
- ٹرمپ ایران پر محدود حملے کرنے پر غور کر رہے ہیں،امریکی اخبارکادعویٰ
- فلپائن کی جانب سے نام نہادمشترکہ گشت کا انعقاد علاقائی امن و استحکام کے لئے نقصان کا باعث ہے،چینی سدرن تھیٹر کمانڈ
- آبنائے ہرمز بین الاقوامی تجارتی سامان اور توانائی کے لیے ایک اہم راستہ ہے، چینی وزارت خارجہ