بیجنگ :سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ نے ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور ریاستی امور کے کمیشن کے چیئرمین کم جونگ ان کو شمالی کوریا کے قیام کی اٹھترویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام بھیجا ۔
شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ 78 سالوں میں ورکرز پارٹی آف کوریا کی قیادت میں شمالی کوریا کے عوام نے خود انحصاری پر توجہ دی ہے اور شمالی کوریا میں مختلف سوشلسٹ منصوبوں کی بھرپور ترقی کے لیے مل کر کام کیا ہے۔ خاص طور پر حالیہ برسوں میں کامریڈ جنرل سیکرٹری نے شمالی کوریا کی پارٹی اور عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے اقتصادی اور سماجی تعمیر کو فروغ دیا اور ترقی کی راہ میں سلسلہ وار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین کو اس پر دلی مسرت ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ برادر ملک شمالی کوریا کے عوام ورکرز پارٹی آف کوریا کی نویں کانگریس میں طے شدہ مقاصد اور متعین امور کو ضرور مکمل کریں گے اور پارٹی اور ملک کی تعمیر کے لیے مسلسل نئے امکانات پیدا کریں گے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور شمالی کوریا سوشلسٹ دوست ہمسایہ ممالک ہیں جو ایک دوسرے کی مدد اور مشترکہ تقدیر کا اشتراک کرتے ہیں۔ چین-شمالی کوریا تعلقات کو برقرار رکھنا، مضبوط کرنا اور ترقی دینا ہمیشہ سے چین کی پارٹی اور حکومت کی غیر متزلزل پالیسی رہی ہے۔ چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس سال جون میں، میں نے شمالی کوریا کا سرکاری دورہ کیا اور آپ سے دوبارہ ملاقات کی، جس سے دونوں پارٹیز اور ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔ میں کامریڈ جنرل سیکرٹری کے ساتھ مل کرکام کرنے کے لیے تیار ہوں تاکہ دونوں پارٹیز اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی رہنمائی کو مضبوط بنایا جا سکے، اپنی اپنی پارٹی اور ملک کی ترقی کو مل کر فروغ دیا جاسکے، دونوں جانب لوگوں کی بھلائی اور دوستی کو بڑھانا جاری رکھا جاسکے، اور خطے ، یہاں تک کہ دنیا میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جا سکے ۔
Trending
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر
- چینی خلا بازوں کی جانب سے پانچویں اسپیس لیکچر کا انعقاد
- چین میں خدمات کی تجارت کا نیا ڈھانچہ تیزی سے تشکیل پا رہا ہے، رپورٹ
- اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے دن منفی، آج 698 پوائنٹس کی کمی
- سعودیہ، امارات، امریکا سے پاکستانیوں نے کتنی رقم بھیجی؟
- چین اور برطانیہ جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چینی صدر
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔