رواں سال جنوری سے جولائی تک چین کی خدمات کی تجارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ خدمات کی برآمدات بیرونی تجارت کی ترقی کا ایک اہم محرک بن گئی ہیں۔
جنوری سے جولائی تک چین کی خدمات کی درآمد و برآمد کا مجموعی حجم4446.71 ارب یوان رہا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.3 فیصد زیادہ ہے۔خدمات کی برآمدات میں مضبوط رفتار دیکھی گئی۔ اس عرصے کے دوران خدمات کی برآمدات کا مجموعی حجم 1773.23 ارب یوان رہا، جس میں 17.1 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔
دوسری جانب خدمات کی درآمدات میں بھی مستحکم ترقی کا رجحان برقرار رہا۔ خدمات کی درآمدات کا مجموعی حجم2673.48 ارب یوان رہا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3.2 فیصد زیادہ ہے۔
خدمات کی تجارت کے خسارے میں بھی نمایاں کمی آئی۔ جنوری سے جولائی تک خدمات کی تجارت کا خسارہ900.25 ارب یوان رہا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 176.33 ارب یوان کم ہے۔خدمات کی برآمدات میں تیز رفتار اضافے اور درآمدات میں مستحکم بحالی سے پیدا ہونے والی صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ چینی خدمات کی بین الاقوامی مسابقتی صلاحیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس کے ساتھ مجموعی بیرونی تجارت میں خدمات کی تجارت کا کردار بھی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
Trending
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر
- چینی خلا بازوں کی جانب سے پانچویں اسپیس لیکچر کا انعقاد
- چین میں خدمات کی تجارت کا نیا ڈھانچہ تیزی سے تشکیل پا رہا ہے، رپورٹ
- اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے دن منفی، آج 698 پوائنٹس کی کمی
- سعودیہ، امارات، امریکا سے پاکستانیوں نے کتنی رقم بھیجی؟
- چین اور برطانیہ جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چینی صدر
- چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو مستقل طور پر آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، چینی نائب صدر
- نصابی کتب علم کی ترسیل کا اہم ذریعہ ہیں،چینی نائب وزیراعظم
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔