News Views Events
Apna Watan

چین آسيان تعلقات کی ترقی کو نئے مواقع حاصل ہو رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ

0

بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں آسیان کے سیکریٹری جنرل کاؤ کم ہورن سے ملاقات کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین آسیان کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اسے اپنے ہمسایہ ممالک سے متعلق سفارت کاری میں ترجیحی سمت قرار دیتا ہے۔ رواں سال چین۔آسیان جامع تزویراتی شراکت داری کے قیام کی پانچویں اور مکالماتی تعلقات کے قیام کی 35ویں سالگرہ ہے، جبکہ دونوں فریقوں کے تعلقات کی ترقی کو نئے مواقع حاصل ہو رہے ہیں۔چین آسیان کی یکجہتی اور آسیان کمیونٹی کی تعمیر کی حمایت جاری رکھے گا اور آسیان کے ساتھ مل کر چین۔آسیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
کاؤ کم ہورن نے کہا کہ آسیان چین کے ساتھ مواقع میں شراکت، چیلنجز کا مشترکہ مقابلہ، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے اور آسیان۔چین تعلقات کو مسلسل نئی سطح تک لے جانے کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.