بیجنگ:چین کی 14ویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کی تیسری “وزارتی راہداری” عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چین کے وزیر حیاتیات و ماحولیات ہوانگ رن چھیو نے صحافی کے سوال کے جواب میں بتایا کہ 2025 میں چین میں ہوا کے اچھے معیار کے حامل دنوں کا تناسب 89.3 فیصد تک پہنچ گیا، جو نگرانی ریکارڈ کے آغاز کے بعد سے بہترین سطح ہے۔ ملک کے 14ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران، چین میں PM2.5 کا ارتکاز مجموعی طور پر 20 فیصد کم ہو گیا اور بھاری آلودگی کے حامل دنوں کی تعداد میں 25 فیصد کمی واقع ہوئی ۔ چین کے سب سے بڑے دو دریا، یعنی دریائے یانگسی اور دریائے ذرد کے مرکزی دھاروں کے پانی کا معیار بالترتیب مسلسل چھ سالوں اور چار سالوں سے درجہ دوم تک مستحکم رہا ہے۔ اس موقع پر چین کے وزیرقدرتی وسائل گوان زی اؤ نے کہا کہ رواں سال اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطحی تحفظ کو مربوط انداز میں آگے بڑھانے کے لئے تین اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ سب سے پہلے، ہمیں ملک کے غذائی تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے قابل کاشت زمین، ماحولیاتی تحفظ اور شہری و دیہی ترقی کی سرحدوں کی مضبوطی سے حفاظت کرنی چاہیے۔ دوسرا، ہمیں بحری وسائل، جنگلات، معدنی وسائل اور جغرافیائی معلومات جیسے بڑھتے ہوئے وسائل کو وسعت دینی چاہئے،اور انہیں مضبوط اور بہتر بنانا چاہیے، تاکہ لوگوں کو مستحکم روزگار اور بہتر آمدنی مل سکے۔ تیسرا، ہمیں بنیادی سطح کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ چین کی وزیر انصاف حہ رونگ نے اس موقع پر کہا کہ اس سال حکومت کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کو ترجیح دے گی اور متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر کے لیے ضوابط وضع کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مصنوعی ذہانت اور کم اونچائی پر مبنی معیشت سمیت دیگر شعبوں میں قانون سازی کے لیے تحقیق کو تیز کریں گے، جب کہ قانون سازی کا عمل لوگوں کے ذریعہ معاش کے تحفظ اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے پر زیادہ توجہ مرکوز کرے گا۔
Trending
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ