اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
دوران سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ پرویز الہٰی کی کب جان چھوٹے گی؟
وکیل صفائی نے کہا کہ کبھی کسی شہر اور کبھی کسی شہر کے چکر لگوا رہے ہیں۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ آپ لوگوں نے بھی مچلکے جمع نہیں کروائے۔
وکیل صفائی نے کہا کہ آج کے دن ضمانتی مچلکے جمع کروانے تھے، کون سا مقدمہ ہے؟
تفتیشی افسر نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کا مقدمہ ہے۔
پرویز الہٰی نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ کل مجھے اسلام آباد سے واپس لاہور لے گئے، میری فیملی سے ملاقات بھی نہیں کروائی، فیملی سے ملاقات کا مناسب آرڈر دے دیں۔
اےٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ جیل والے بھی آپ کی فیملی ہیں۔
بعد ازاںپرویز الٰہی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حکام کے حوالےکردیا گیا
Trending
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 248 پوائنٹس کا اضافہ
- صنعتی تبدیلیاں تیزی سے ہو رہی ہیں، چینی صدر
- چین کے نائب صدرہان ژینگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسیویں اجلاس کی عام بحث میں شرکت کریں گے
- ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سمیت غیر ملکی رہنما اڑتالیسویں ورلڈ سکلز مقابلوں اور پانچویں گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو میں شرکت کریں گے
- چینی نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ کی نوجوان پرچم بردار ٹیموں کے وفد سے ملاقات
- پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہوگئی
- ایشین گیمز: سلمان مرزا قومی اسکواڈ سے باہر، محمد وسیم جونیئر شامل
- اسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ
- نیپال کے لیے تیار کردہ “ما زو”کا خصوصی ورژن نیپال کے حوالے