اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ انہیں معلوم نہیں برف پگھلی ہے یا نہیں لیکن جو بےگناہ ہے اسے رہائی ملنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سائفر کیس میں شاہ محمود کو ہتھکڑی لگا کر جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچایا جہاں کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 40 سال سیاست کی، 39 سال ایک پرچہ نہیں ہوا تھا لیکن ایک سال میں جیل اور کورٹ کچہری دیکھ لی، دہشتگرد بھی بنا دیا گیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں برف پگھلی ہے یا نہیں، جو بے گناہ ہے اسے رہائی ملنی چاہیے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات وقت کی ضرورت اور واحد حل ہیں، اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا اور عوام کا موجودہ جمہوری نظام سے اعتبار اٹھ جائے گا۔
واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔
Trending
- شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم، ریڈ بال کرکٹ کو پہلی ترجیح قرار دے دیا
- ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر
- 18 ویں برکس سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- چین نے ہمیشہ چین-بھارت تعلقات کو تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے، چینی صدر
- اس وقت مختلف خطرات اور چیلنجز یکے بعد دیگرے سامنے آرہے ہیں، چینی صدر