بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی بیٹی ایرا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز شوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں
عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پررسم ’کیلوان‘ کی چند تصاویر شئیر کی ہیں۔
تصاویر میں ایرا خان کو اپنے منگیتر نپور شیکھرے کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے، رسم میں موجود خواتین نے شادی کے بندھن میں بندھنے والی دُلہن کو پھولوں کے زیورات پہنائے ہیں۔
تقریب میں دلہا نے پیلا رنگ کا جوڑا جب کہ دلہنیہ نے سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہے۔
ایرا خان نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے اپنے منگیتر کے لیے لکھا کہ ’میں ان سے بے حد محبت کرتی ہوں‘۔
عامر خان نے گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویومیں اانکشاف کیا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کو لے کر خاصا جذباتی ہیں۔
اداکار نے تاریخ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرا 3 جنوری کو شادی کر رہی ہیں، انہوں نے بیٹی اورہونے والے داماد کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی منگنی گزشتہ سال مہوئی تھی، جبکہ آئندہ سال جنوری میں دونوں رشتہ ازدواج میں بندھیں گے۔
Trending
- ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا تیسرا ایڈیشن، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا دبئی میں ہوگا
- چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور پروگراموں کی نمائش کا کرغزستان میں آغاز
- چینی سنیما ، مقبولیت صرف باکس آفس تک محدود نہیں، چینی میڈیا
- چینی انسان نما روبوٹس اپنے “ارتقاء” کی رفتار تیز کر رہے ہیں، چینی میڈیا
- چینی صدر شنگھائی تعاون تنظم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان اور مصر کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
- چین کے شی زانگ خوداختیار علاقے میں مٹی کے تودے گرنے کا واقعہ، چینی صدر کی اہم ہدایات
- چین کا نئی نسل کے مواصلاتی اور کمپیوٹنگ نیٹ ورکس کی منصوبہ بندی و تعمیر میں تیزی لانے کا اعلان
- چین۔امریکہ 1.5 ٹریک ڈائیلاگ” کا بیجنگ میں انعقاد
- فرخ خان کا پمز سانحے میں 15 نومولود بچوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس
- چین،دیہی علاقوں میں بچوں کے لیےاے آئی میڈیکل سسٹم کا نفاذ