بیجنگ(نیوزڈیسک) سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،چین کے صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں عدالتی اور قانونی امور سے متعلق اہم ہدایات دیں۔
انہوں نے نشاندہی کہ یہ سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ نیز 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کےنفاذ اور متعلقہ کاموں کو عملی جامہ پہنانے کا ایک اہم سال ہے۔ عدالتی اور قانونی شعبے کو قومی سلامتی کا مضبوطی سے تحفظ کرنا چاہیے اور سلامتی کے بڑے خطرات کو روکنا اور انہیں کم کرنا چاہیے۔ سماجی استحکام کا تحفظ، عوام کے درمیان تضادات سے صحیح طریقے سے نمٹنے اور عوام کے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ ضروری ہے۔ سماجی شفافیت ، انصاف کا تحفظ اور فروغ، ملک کی قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنا، سائنسی قانون سازی کو جامع طور پر فروغ دینا، قانون پر سنجیدگی سے عمل کرنا، شفاف انصاف اور تمام لوگوں کی طرف سے قانون کی پاسداری کرنا، عدالتی نظام کی جامع اصلاحات کو گہرا کرنا، اعلی ٰ سطح کی سلامتی کے ساتھ اعلیٰ معیار کی ترقی کو یقینی بنانا، قانون کے مطابق سوشلسٹ مارکیٹ معیشت کا نظم و نسق برقرار رکھنا اور قانون پر مبنی کاروباری ماحول کی تعمیر کی سطح کو بہتر بنانا ضروری ہے۔
چین کی سینٹرل پولیٹیکل اینڈ لیگل ورک کانفرنس 13 سے 14 جنوری تک بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سینٹرل پولیٹیکل اینڈ لیگل کمیٹی کے سیکریٹری چھن وین چنگ نے اجلاس میں شی جن پھنگ کی اہم ہدایات سے متعلق آگاہ کیا
Trending
- یو ایس اوپن: عالمی نمبر ایک ریباکینا اور دفاعی چیمپئن سبالینکا فائنل میں آمنے سامنے
- سائنسدان نے دریافت کی گئی کیڑوں کی نئی نسل کا نام ’ٹیلر سوئفٹ‘ کے نام پر رکھ دیا
- عوام کو حقیقی ریلیف کیلئے مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائینگے،شفقت محمود
- ویمنز ایشیا کپ: پاکستان شکست کا بدلہ لینے، سری لنکا دوبارہ فائنل کھیلنے کیلیے بےتاب
- شہزادی ڈیانا کا مشہور ’ریونج ڈریس‘ نیلامی کے لیے تیار، کتنے میں فروخت ہونے کا امکان؟
- ایس آئی ایف سی کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی مواقع اور کاروباری ترقی کے نئے دور کا آغاز
- مکران ڈویژن؛ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، فتنۃ الہندوستان کا بڑا حملہ ناکام
- ایشین گیمز کیلیے 165 ارکان کو این او سی جاری
- مشہور بھارتی پنجابی گلوکار پر فائرنگ کی خبریں، والد نے اہم وضاحت کردی
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا