اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے الزام پر اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی مخالفت کی۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ہرزوگ نے اسی روز ایک تقریر میں کہا کہ اسرائیل کو “اپنے دفاع کا پورا حق” حاصل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی فراہمی جاری رہے۔انہوں نے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کو پیش آنے والے المیے پر “انتہائی افسوس”کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ 26 جنوری کو ہالینڈ کے شہر ہیگ میں قائم اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف نے جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے الزامات پر فیصلہ سنایا اور عبوری اقدامات کے احکامات جاری کیے، جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی پاسداری کرے، نسل کشی کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات کرے اور غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔
Trending
- دریائے سندھ پاکستان کی شہ رگ، سندھ کی روح، اس پر جارحیت ملک پر جارحیت ہوگی، مراد علی شاہ
- کینیا کے ایتھلیٹ ایمانوئل وانیونی نے 26 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
- نائب وزیراعظم کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا-ایران کشیدگی میں اضافے پر اظہارتشویش
- پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ مستعفی
- گلگت بلتستان میں توانائی کا مسئلہ بڑا المیہ ہے، نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین
- شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے پر رمیز راجہ کا بڑا بیان سامنے آ گیا
- بلوچستان میں تاریخی انتظامی اصلاحات، 4 نئے ڈویژن اور 5 نئے اضلاع قائم
- کرسٹیانو رونالڈو کے مستقبل سے متعلق پرتگال کے نئے کوچ کا اہم بیان
- لاہور میں کالی گھٹاؤں کا راج، مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار
- پاکستان اور جنوبی افریقا ویمن انڈر19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا