اٹک (نیوزڈیسک)صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کان کنی و معدنیات ابراہیم حسن مراد نے دعویٰ کیا ہے کہ اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سونے کے ذخائر کی مجموعی مالیت 28 لاکھ تولہ ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 600 ارب روپے کا ریونیو جنریٹ ہوگا جب کہ اس حوالے سے جیو لوجیکل سروے آف پاکستان کی رپورٹ مکمل ہوگئی ہے۔
ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ پلیسر گولڈ کے 9 بلاکس کی نشاندہی ہو چکی ہے جنکی جلد نیلامی کردی جائے گی ۔
ابراہیم حسن مراد نے واضح کیا کہ جیولوجیکل سروے پاکستان نے 127 سیمپلز کا معائنہ کیا۔ سیمپلز میں گولڈ کے ساتھ زنک، سلور، نکل، میگنیز، کاپر وغیرہ کی نشاندہی بھی ہوئی ہے ۔
ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ پلیسر گولڈ کے ذخائر کی ریسرچ 75 اسکئیر کلومیٹر تک کی گئی ہے تاہم معدنیات کے شعبے سے ملکی معیشت کو استحکام ملیگا ۔
Trending
- ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- گووندا اور سنیتا آہوجا نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا، علیحدگی کی افواہیں پھر تیز
- باجوڑ؛ شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے برآمد
- پاکستان ہاکی کیلیے بڑی خبر؛ یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
- نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان بچپن میں کس سنگین بیماری کا شکار ہوئے؟ حیران کن انکشاف
- اپیک 2026: چین کی میزبانی میں عالمی تعاون کا دائرہ وسیع
- کینیڈا کا 700 سے زائد امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات کا اعلان
- چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق کا مضبوطی سے دفاع کیا جائےگا، سدرن تھیٹر کمانڈ
- اسرائیل کا اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی میں زبردستی داخلہ، یو این کے سیکرٹری جنرل کی شدید مذمت
- پمز اسپتال کے مالیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئی