بیجنگ ( نیوز ڈیسک)13 تاریخ کو چین کی وزارت خزانہ نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں 2024 میں چینی کرنسی آر ایم بی میں قومی بانڈ کی پہلی کھیپ جاری کی۔ چینی وزارت خزانہ کے مطابق اس دفعہ جاری کئے گئے قومی بانڈز کا پیمانہ 12 ارب یوآن ہے۔ مدت کے لحاظ سے دیکھا جائے ، موجودہ قومی بانڈز میں 2 سال کے لیے 3 ارب یوآن، 3 سال کے لیے 3 ارب یوآن، 5 سال کے لیے 3 ارب یوآن اور 10 سال کے لیے 3 ارب یوآن شامل ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ رواں سال مسلسل 16 واں سال ہے جب چینی وزارت خزانہ نے ہانگ کانگ میں چینی کرنسی میں قومی بانڈز جاری کیے ہیں اور ہانگ کانگ میں جاری کئے گئے چینی قومی بانڈز کا مجموعی پیمانہ 300 ارب یوآن سے تجاوز کر گیا ہے۔
Trending
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ
- 72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی اپنی عمر سے 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی
- بزرگوں اور زچہ و بچہ کی دیکھ بھال، اور طبی علاج سمیت عوامی صحت کے لیے چین کی آئندہ پانچ سال کی اہم منصوبہ بندی
- شنگھائی تعاون تنظیم سے برکس تک: گلوبل ساؤتھ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کو کس طرح آگے بڑھا رہا ہے،چینی میڈیا
- گریٹر برکس تعاون سے گلوبل ساؤتھ ممالک کی یکجہتی اور خود انحصاری کو تقویت ملےگی ،چینی میڈیا
- چینی صدر کے برکس سمٹ سے خطاب کی عالمی سطح پر نمایاں ستائش
- چین خدماتی تجارت کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ، چینی میڈیا