کراچی(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سندھ کے صوبائی حلقے پی ایس 129سے اپنی جیتی ہوئی نشست سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا’ اس حلقے سے مجھ سے زیادہ ووٹ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار نے لیے، مجھے خیرات میں یہ سیٹ دے رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں سیٹوں کی بندر بانٹ کی گئی، عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کا بٹوارہ کرکے الیکشن کمیشن نے خود پر سیاہی ملی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ملک میں الیکشن کمیشن آزاد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو کچھ اس وقت ملک میں ہو رہا ہے، وہ تماشے سے زیادہ کچھ نہیں ہے، اس کی کوئی جمہوری حقیقت اور آئینی حیثیت نہیں ہے۔ یہ ڈنڈے اور زبردستی کا مینڈیٹ ہے جو لوگوں کو مختلف جگہوں پر فراہم کیا جا رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 5 افراد کے 100 فیصد نتائج ان کے پاس ہیں اور 100 فیصد یہ لوگ جیتے ہوئے ہیں، فارم جیسے جیسے مکمل ہوں گے تو مزید نام بھی سامنے آئیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ کے صوبائی حلقے پی ایس 124 سے معمر احمد قاری 17 ہزار 761 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ان کے مقابلے میں ایم کیو ایم کے امیدوار کو 38 ہزار ووٹ دے کر کامیاب کیا گیا حالانکہ حقیقت میں ان کے صرف 9 ہزار 137 ووٹ ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلی مثال ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے کامیاب قرار دیے جانے والے ایک رکن اسمبلی نے ایک دوسرے امیدوار کے حق میں اپنی سیٹ چھوڑ دی کہ انہوں نے ان کے مقابلے میں زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔
Trending
- پب جی موبائل کے کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد چل بسے، گیمنگ کمیونٹی سوگوار
- گیرونگ بندرگاہ میں تباہی، نیپال سے آنے والا سیلاب چند منٹ میں چین پہنچ گیا
- آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی مخالفت کردی
- اقوام متحدہ کے کنونشن برائے صحرا زدگی کی روک تھام کے COP17 کا اختتام
- چین،لاؤس،میانمار اورتھائی لینڈ کا دریائے میکانگ میں قانون کے نفاذ کے لیے مشترکہ گشت اور کارروائیاں مکمل
- مصر میں چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش کا آغاز
- شنگھائی تعاون تنظیم نے کامیابی سے باہمی اعتماد کا ایک ماحول تشکیل دیا ہے، سیکرٹری جنرل ایس سی او
- نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے سے نیپال میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 626 تک پہنچ گئی
- ڈاکیومینٹری سیریز “شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال “شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مرکزی ذرائع ابلاغ پر نشر ہوگی
- ماں بننے کے بعد جسمانی صحت کیسے بحال کریں؟ بھارتی اداکارہ نے اپنا معمول بتا دیا