دبئی(نیوزڈیسک)نیو یارک اسٹرائیکرز بہترین کارکردگی اور جذبے کی علامت بن چکی ہے جو دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کو متاثر کرتے ہوئے کامیابیوں کا نیا سلسلہ رقم کررہی ہے ۔ نیو یارک اسٹرائیکرز فرنچائز کی طاقت اور عزم کا شاندار ثبوت دیتے ہوئے تیزی سے کرکٹ کی بہترین کارکردگی کی بلندیوں پر پہنچ گئی اور انتہائی کم وقت میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں۔افتتاحی فائنلسٹ سے لیکر موجودہ چیمپیئن تک نیویارک اسٹرائیکرز سال کے اختتام پر آنے والے لنکا پریمیئر لیگ، لنکا ٹی 10 اور ابوظبی ٹی 10 میں شرکت کو تیار ہیں۔نیو یارک اسٹرائیکرز کرکٹ کی عظیم شخصیات کے لئے ایک منزل رہا ہے، جس میں مشہور بابر اعظم بھی شامل ہیں، جو کولمبو اسٹرائیکرز کی طرف سے کھیلتے تھے جب وہ دنیا کے نمبر ایک ون ڈے بلے باز تھے۔ سری لنکا پریمیئر لیگ 2023 میں بابر اعظم کی تیز ترین سنچری ایک تاریخی لمحہ ہے جب انہوں نے پہلی بار کسی بین الاقوامی لیگ میں حصہ لینے کے لئے پاکستان سے باہر قدم رکھا۔ٹیم نے اے متھیشا پتھیرانا، نسیم شاہ، امام الحق، راشد خان، گرباز، محمد عامر اور آصف علی جیسے شاندار ٹیلنٹ کو بھی خوش آمدید کہا تاکہ آئندہ چیلنجز کے لیے اپنے اسکواڈ کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے لیجنڈز کرکٹ ٹرافی کے سیزن 2 کے دوران غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور متعدد مقابلوں میں شاندار فتح حاصل کی۔
Trending
- سعودی ماہرین نے 1300 سال سے زائد قدیم مسجد دریافت کر لی، دیوار پر تحریر بھی ملی ، کیا لکھا ہے ؟
- فیول ریلیف اسکیم پر پیٹرولیم ڈیلرز کا اظہارِ تشویش
- اہم شخصیت کو لے جانیوالا طیارہ لیبیا کے ایئرپورٹ پر گر کر تباہ
- امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ
- ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ