بیجنگ(نیوزڈیسک)بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام ممتاز چینی شخصیت کو سول اعزاز دینے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سفیرپاکستان خلیل ہاشمی نے صدر پاکستان کی جانب سے سفیر لوؤ چاؤ ہوئی کو ہلال قائداعظم سے نوازا۔
لوؤ چاؤ ہوئی ممتاز سابق سفارت کار ہونے کے ساتھ ساتھ چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین بھی ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے خلیل ہاشمی نے لوؤ چاؤ ہوئی کی پاک چین دوستی کے فروغ کے لیے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے خطاب میں لوؤ چاؤ ہوئی نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے ملنے والی محبت پر اظہار تشکر کیا۔
تقریب میں پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت پاکستانی اور چینی کمیونٹی سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔
Trending
- گیرونگ بندرگاہ میں تباہی، نیپال سے آنے والا سیلاب چند منٹ میں چین پہنچ گیا
- آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی مخالفت کردی
- اقوام متحدہ کے کنونشن برائے صحرا زدگی کی روک تھام کے COP17 کا اختتام
- چین،لاؤس،میانمار اورتھائی لینڈ کا دریائے میکانگ میں قانون کے نفاذ کے لیے مشترکہ گشت اور کارروائیاں مکمل
- مصر میں چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش کا آغاز
- شنگھائی تعاون تنظیم نے کامیابی سے باہمی اعتماد کا ایک ماحول تشکیل دیا ہے، سیکرٹری جنرل ایس سی او
- نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے سے نیپال میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 626 تک پہنچ گئی
- ڈاکیومینٹری سیریز “شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال “شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مرکزی ذرائع ابلاغ پر نشر ہوگی
- ماں بننے کے بعد جسمانی صحت کیسے بحال کریں؟ بھارتی اداکارہ نے اپنا معمول بتا دیا
- پاکستان ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے: بلال بن ثاقب