بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں اگلے ہفتے امریکہ اور فلپائن کے درمیان ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلپائن کو اس بات سے بخوبی آگاہ ہونا چاہیے کہ خطے سے باہر کے ممالک کے ساتھ بحیرہ جنوبی چین میں طاقت کا مظاہرہ کرنے اور محاذ آرائی کو اکسانے سےصرف کشیدگی میں اضافہ ہوگا اور علاقائی استحکام کو نقصان پہنچے گا۔ نام نہاد اپنی سلامتی کی حفاظت کے لئے بیرونی قوتوں کو لانے کی کوشش مزید عدم تحفظ کا باعث بنے گی ، اور یہاں تک کہ دوسروں کا آلہ بھی بن جائے گی۔ ترجمان نے فلپائن پر زور دیا کہ وہ سمندری امور میں اشتعال انگیزی بند کرے اور خطے سے باہر کے متعلقہ ممالک بحیرہ جنوبی چین میں محاذ آرائی کو ہوا دینا بند کریں۔ چین اپنی علاقائی سالمیت اور بحری حقوق و مفادات نیز بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔
Trending
- 10 سال بعد عمران خان کی واپسی، مداحوں کے لیے خصوصی پیغام
- پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں اضافہ، آپریشنز کی بہتری کیلئے اہم فیصلے
- ریلوے میں کفایت شعاری اقدامات، ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس اور بیرونِ ملک سرکاری دوروں پر پابندی
- فکسڈ ٹیکس اسکیم بھی ناکام، صرف 2 نئے دکاندار شامل
- فیلڈ مارشل سے فرانس کے سیکریٹری دفاع کی ملاقات، دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 248 پوائنٹس کا اضافہ
- صنعتی تبدیلیاں تیزی سے ہو رہی ہیں، چینی صدر
- چین کے نائب صدرہان ژینگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسیویں اجلاس کی عام بحث میں شرکت کریں گے
- ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سمیت غیر ملکی رہنما اڑتالیسویں ورلڈ سکلز مقابلوں اور پانچویں گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو میں شرکت کریں گے
- چینی نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ کی نوجوان پرچم بردار ٹیموں کے وفد سے ملاقات