بیجنگ:22 جولائی کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کے بارے میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کی ترجمان ماوً نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مزکورہ اجلاس ایک بہت اہم اجلاس ہے اور بین الاقوامی برادری کو نئے عہد میں چین کی علی میار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کا مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کا ایک فوکس بیرونی دنیا کے لیے چین کے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینا ہے۔ اجلاس مین ‘سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے اصلاحات کو گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدید یت کو فروغ دینے کے فیصلے” کی منظوری دی گئی ہے ،جس میں بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس وقت اقتصادی عالمگیریت کو بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، یہ تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کی مخالفت کریں اور عالمی اقتصادی نظام اور صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی معیشت میں ضم ہو گا اورجامع طور پر اصلاحات کو فروغ دینے خاص طور پر یرونی دنیا کے لیے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کے ذریعے چینی طرز کی جدید یت کو مزید آگے بڑھائے گا تاکہ دنیا کو چین کے مزید کھلے پن سے فائدہ ہو ، اور پرامن ترقی، باہمی طور پر فائدہ مند تعاون، مشترکہ خوشحالی پر مشتمل عالمی جدیدیت کو فعال طور پر فروغ دیا جا سکے ۔
Trending
- آئل ٹینکرز کی ہڑتال کی دھمکی، وزیر پیٹرولیم اور مالکان کے مذاکرات کل ہوں گے
- آزاد کشمیر الیکشن، پولنگ بیگز برآمد ہونے پر رانا ثناء اللہ نے بڑا مطالبہ کر دیا
- ایران پر حملوں سے متعلق امریکی قیادت میں اختلافات، جے ڈی وینس اور عسکری حکام کے خدشات سامنے آگئے
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان