اسلام آباد:وزیراعظم نے تین سال میں ملکی برآمدات کو سالانہ 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی ترقی برآمدات بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزارت تجارت و متعلقہ ادارے 3 سال میں برآمدات کے 60 ارب ڈالر کے ہدف کے لیے اقدامات کریں، گزشتہ مالی سال ملکی برآمدات 30 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں، حکومتی پالیسیوں کی بدولت آئی ٹی برآمدات 3.2 ارب ڈالر سےتجاوز کر گئیں جو خوش آئند ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو برآمد کنندگان کے مسائل آئندہ دو ہفتےمیں حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ہر ڈیڑھ ماہ بعد برآمدات بورڈ کے اجلاس کی خود صدارت کروں گا، برآمدات بڑھانے میں کردار ادا کرنے والی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت برآمدات کی استعداد رکھنے والے شعبوں کے نمائندوں سے مل کر تجاویز کو حتمی شکل دے، زرعی برآمدات میں اضافے کے لیے وزارت فوڈ سکیورٹی صوبوں کے ساتھ مل کرسروسزکی بہتری کےلیے کام کرے، معیاری بیج اور زرعی اجناس کی مزید پراسیسنگ کرکے ان کی برآمد یقینی بنائی جائے، زرعی اجناس کی زیادہ پیداوار والی اقسام کو متعارف کرانے کےلیے بھی اقدامات تیزکیےجائیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صنعتوں کے لیے بجلی کی لاگت کو کم کرنے کےلیے وزارت بجلی ایک جامع منصوبہ دے، دنیا بھر میں نجی شعبہ کسی بھی ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، نجی شعبے کے مسائل کے حل کےلیے انہیں پالیسی کی تشکیل کے عمل کا حصہ بنایا جائے۔
Trending
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر