پیرس اولمپکس 2024 کا آغاز مقامی وقت کے مطابق 26 جولائی سے ہوگا۔ “اولمپک گیمز امن، اتحاد اور ترقی کے لئے بنی نوع انسان کی جستجو کی علامت ہیں” ۔ صدر شی جن پھنگ اولمپک گیمز کو ممالک اور عوام کے درمیان دوستی کے فروغ کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں، اس لئے انہوں نے اولمپک کاز کی ترقی کو فروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کی پوری کوشش کی ہے ۔
سال 2008 کے بیجنگ اولمپک اور پیراولمپک گیمز کی درخواست کے لئے سرکردہ گروپ کے رہنما کی حیثیت سے خدمات انجام دینے سے لے کر 2022 میں بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرالمپکس کے کامیاب انعقاد کی قیادت تک ، شی جن پھنگ نے اولمپک تحریک کے ساتھ گہرا تعلق قائم کیا ہے۔ جنوری 2017 میں ، صدر شی نے سوئٹزرلینڈ کے دورے کے دوران لوزان میں بین الاقوامی اولمپک میوزیم کا خصوصی دورہ کیا۔ یہ کسی چینی سربراہ مملکت کا بین الاقوامی اولمپک میوزیم کا پہلا دورہ تھا ۔ صدر شی جن پھنگ نے مہمانوں کی کتاب میں چینی زبان میں لکھا: “اولمپک جذبے کو آگے بڑھائیں اور پرامن ترقی کو فروغ دیں”۔ آئی او سی کے صدر تھامس باخ کہتے ہیں کہ جب اولمپک تحریک کے فروغ کی بات آتی ہے تو صدر شی جن پھنگ ایک بہترین چیمپیئن ہیں۔ وہ کہتے ہیں “میں واقعی صدر شی کو سونے کا تمغہ دینا چاہتا ہوں!”
اولمپک گیمز اتحاد ، دوستی اور تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھ کے فروغ کی علامت ہیں.” صدر شی جن پھنگ نے اس سال مئی میں اپنے دورہ فرانس کے دوران جو تقریر کی تھی اس میں بھی اولمپک گیمز کے ذریعے مختلف تہذیبوں کے احترام اور باہمی افہام و تفہیم، دوستی اور یکجہتی کے حقیقی معنوں کا اظہار کیا تھا۔
Trending
- ریٹیلرز کیلئے آسان ٹیکس اسکیم موبائل ایپ فعال کردی گئی
- پمز سانحہ؛ اپنی جان پر کھیل کر نومولود کو بچانے والی نرس کیلئے ستارہ خدمت، ایک کروڑ انعام
- پب جی موبائل کے کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد چل بسے، گیمنگ کمیونٹی سوگوار
- گیرونگ بندرگاہ میں تباہی، نیپال سے آنے والا سیلاب چند منٹ میں چین پہنچ گیا
- آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی مخالفت کردی
- اقوام متحدہ کے کنونشن برائے صحرا زدگی کی روک تھام کے COP17 کا اختتام
- چین،لاؤس،میانمار اورتھائی لینڈ کا دریائے میکانگ میں قانون کے نفاذ کے لیے مشترکہ گشت اور کارروائیاں مکمل
- مصر میں چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش کا آغاز
- شنگھائی تعاون تنظیم نے کامیابی سے باہمی اعتماد کا ایک ماحول تشکیل دیا ہے، سیکرٹری جنرل ایس سی او
- نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے سے نیپال میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 626 تک پہنچ گئی