لاہور: جسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں ہوئی جہاں جسٹس شاہد کریم نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا۔
تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس طارق سلیم شیخ موجود تھے، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس رسال حسن سید نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔
صوبائی و وفاقی لاء افسران، لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور وکلاء نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔
لاہور ہائیکورٹ کے ڈی جی جوڈیشل اینڈ کیس مینجمنٹ تنویر اکبر سمیت دیگر افسران بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے حلف برداری تقریب میں نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کے غیر ملکی دورے کے باعث جسٹس عابد عزیز شیخ کو قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کیا گیا ہے۔
Trending
- 27سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران ہلاک
- قطر سے ایل این جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا
- پیٹرولیم لیوی پر 60 روپے فی لیٹر کمی کی جائے: پاکستان بزنس فورم
- مشرق وسطیٰ میں تشویش کی شدت، پی ایس ایکس 100 انڈیکس پونے دو فیصد گرگیا
- پاکستان کے معدنی شعبہ کی ترقی میں اہم پیش رفت
- برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم کی خرابی،2 روز میں 8 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
- سینیٹ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر سے گزشتہ 10 سال کے ریفنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں
- 23ویں ہیلتھ ایشیا 2026:صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری و ترقی کا نیا باب
- وسیم اکرم نے بھی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر دیا
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے: علی پرویز ملک