چین افریقہ تعاون فورم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ میں موجود نائیجیریا کی ریاست نائیجیر کے گورنر اومار باگو نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو میں زراعت اور کاروباری اداروں میں دونوں ممالک کے مابین عملی تعاون کو بے حد سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چین افریقہ تعاون فورم کا سربراہی اجلاس دونوں ممالک کے لیے مزید شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع لائے گا۔
اومار باگو ن نے ریاست نائیجیر کی زراعت کو جدید بنانے میں چین کے کردار کی تعریف کی۔ ان کا ماننا تھا کہ چین کی تکنیکی مدد نے نائجیریا کی زراعت اور غذائی تحفظ کو جدید بنانے کے عمل کے لئے ایک ٹھوس بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ر یاست نائیجیر ایک زرعی ریاست ہے جہاں کئی آبی وسائل اور زمین موجود ہے اور ہمیں اس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ چین سے بہت سے ماہرین نائیجیر میں زرعی ترقی میں تعاون کرنے اور کسانوں کو زرعی علم سکھانے کے لئے آئے ہیں تاکہ ہمارے کسانوں کو زمین کو اچھی طرح سے کاشت کرنے میں مدد مل سکے۔
Trending
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر