بیجنگ:چینی ریاستی کونسل کے دفترِ اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں، وزارتِ تجارت کے محکمہ ایشیا کے ڈائریکٹر وانگ لی پھنگ نے کہا کہ اس وقت چین کےجنوبی ایشیا کے 8 ممالک کے ساتھ کئی میکانزم قائم ہیں، جن میں دوطرفہ مشترکہ تجارتی اور اقتصادی کمیٹی کے 7 میکانزم، سرمایہ کاری کے تحفظ اور دوہرے محصولات سے بچاؤ کے 5 معاہدے، ہموار تجارت، سرمایہ کاری کے تعاون اور ای کامرس تعاون کے 4 میکانزم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 2 ممالک کے ساتھ دوطرفہ آزاد تجارتی معاہدے بھی کیے گئے ہیں۔ اگلے مرحلے میں، چین جنوبی ایشیا ئی ممالک کے ساتھ روابط کو مضبوط کر کے “چھوٹے مگر خوبصورت” مزید منصوبے نافذ کرے گا تاکہ عوام کو زیادہ فوائد حاصل ہوں ، اور چین اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔اس پریس کانفرنس میں، چین کے صوبہ یون نان کے متعلقہ حکام نے بتایا کہ دسویں چائنا-ساؤتھ ایشیا ایکسپو نئے شعبوں اور نئے مواقعوں پر توجہ مرکوز کرے گی، اور نمائش کے انتظامات میں مسلسل جدت پیدا کی جائے گی۔ اب تک، 60 سے زیادہ ممالک اور خطوں سمیت بین الاقوامی تنظیموں نے ایکسپو میں حصہ لینے کے لیے درخواست دی ہے، اور 1000 سے زائد پیشہ ور خریداروں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
Trending
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر