میونخ:چین اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی باونویں سالگرہ کے موقع پر 11 اکتوبر کو میونخ میں چین اور جرمنی کے درمیان ہمہ جہت اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی دسویں سالگرہ کے موقع پر عوامی سطح پر تبادلے کے حوالے سے ایک کامیاب تقریب منعقد ہوئی۔ اسی دن میڈیا، فلم اور ٹیلی ویژن کے شعبوں میں تعاون کے متعدد منصوبوں کا آغاز کیا گیا۔
چائنا میڈیا گروپ کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شنگ بو، جرمنی میں چینی سفارت خانے کی وزیر زنگ اینگ رو، جرمنی کی ریاست باویریا کے سابق وزیر برائے معیشت، توانائی اور ٹیکنالوجی فرانز جوزف پچلر سمیت دیگر اہل کاروں نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔
شنگ بو نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ جرمنی میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ چین اور جرمنی کی خوشحالی اور ترقی کے فروغ میں مدد مل سکے اور چین کی مزید جامع گہری اصلاحات سے حاصل ہونے والے فوائد کا اشتراک کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور جرمنی کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو ریکارڈ کیا جائے گا ، دونوں ممالک کے عوام کے دلوں اور ذہنوں کو قریب اور زیادہ مربوط کیا جائے گا اور چینی اور جرمن تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھ کو فروغ دیا جائے گا ۔ شنگ بو نے کہا کہ اس مقصد کی تکمیل کے لیے فریقین مشترکہ پیداوار، میڈیا سرگرمیوں، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی وغیرہ میں تعاون کو گہرا کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام ، خاص طور پر “جنریشن زیڈ” ، چینی اور جرمن ثقافت کی خوبصورتی کو بانٹ سکیں۔
تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے یورپ اسٹیشن نے جرمنی کے ووگل میڈیا گروپ کے ساتھ مشترکہ طور پر چین کو سمجھنے کے لیے سال 2025 میں جرمنی کے صحافیوں کے چین کے سفر کے پروگرام کا آغاز کیا ۔
Trending
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ