بیجنگ:چین کی وزارت تجارت نے ستمبر 2024 میں چین کی صارف مارکیٹ کی صورتحال پر بتایا کہ قومی ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں صارفین کی اشیاء کی مجموعی خوردہ فروخت 4.11 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 3.2 فیصد اضافہ ہے اور پہلی تین سہ ماہیوں میں صارفین کی اشیا کی مجموعی خوردہ فروخت میں سال بہ سال 3.3 فیصد کا اضافہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق خدمات کی کھپت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق پہلی تین سہ ماہیوں میں خدمات کی خوردہ فروخت میں سال بہ سال 6.7 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ خوردہ فروخت میں آن لائن اور آف لائن کی مربوط ترقی دیکھنے میں آئی ۔ پہلی تین سہ ماہیوں میں ، آن لائن کھپت میں تیزی سے اضافہ ہوا ، اور سامان کی آن لائن خوردہ فروخت میں سال بہ سال 7.9 فیصد کا اضافہ ہوا ، جو کل خوردہ فروخت کا 25.7 فیصد ہے۔
دیہی علاقوں میں کھپت شہری علاقوں کے مقابلے میں تیز رہی ۔ ستمبر میں دیہی علاقوں میں صارفین کے سامان کی خوردہ فروخت میں سال بہ سال 3.9 فیصد اضافہ ہوا جو شہری علاقوں کے مقابلے میں 0.8 فیصد زیادہ ہے۔ پہلی تین سہ ماہیوں میں دیہی صارفین کے سامان کی خوردہ فروخت میں سال بہ سال 4.4 فیصد اضافہ ہوا، جو شہری علاقوں کے مقابلے میں 1.2 فیصد زیادہ ہے۔
Trending
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دے دی
- اب ہمارا فوکس ایڈ نہیں، ٹریڈ ہے: محمد اورنگزیب
- سعودعی عرب کو جدید ایف 35 جنگی طیارے دینے کی راہ ہموار، امریکا نے منظوری دے دی
- ایشین گیمز میں ایتھلیٹس کی رہائش پر شدید تنقید
- فلپائن فوری طور پر چین کے قانونی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز اقدامات بند کرے، چائنا کوسٹ گارڈ
- یورپ میں چینی کمپنیوں کے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے چین ضروری اقدامات کرےگا، چینی وزارت خارجہ
- جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ ابھرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،چینی وزارت خارجہ
- چین کی جانب سے سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی کوشش کی مخالفت
- چین اور امریکہ کے مابین مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- چین۔آسیان فری ٹریڈ زون دونوں فریقوں کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا اہم ذریعہ ہے، چینی نائب وزیراعظم