بیجنگ:چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2026 یعنی CIFTIS کے آغاز میں ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔ فیئر کے مستقل مقام، بیجنگ کے شوگانگ پارک میں نمائشوں کے انعقاد، انتظامات اور خدمات کی فراہمی سے متعلق متعدد تفصیلات باضابطہ طور پر جاری کر دی گئی ہیں۔اس سال کے فیئر میں 80 سے زائد کمپنیاں اور ادارے 180 سے زائد نئی اور اختراعی مصنوعات و خدمات متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ پہلی مرتبہ “بیرونِ ملک کاروبار کے فروغ کے لیے خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں” کے لیے ایک خصوصی نمائشی زون بھی قائم کیا جائے گا۔ اس اقدام سے فئیر کی بین الاقوامی، پیشہ ورانہ اور مارکیٹ پر مبنی نوعیت مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔
اب تک برطانیہ، ڈنمارک، برازیل، آسٹریلیا، ورلڈ ٹریڈ سینٹرز ایسوسی ایشن اور اقوام متحدہ کے ادارۂ خوراک و زراعت سمیت تقریباً 70 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے اس فئیر میں حصہ لینے کی تصدیق کی ہے ۔اس سال ناروے بطور اعزازی ملک اور چین کا گوانگشی زوانگ خوداختیارعلاقہ بطور اعزازی صوبہ بالترتیب قومی پویلین اور خصوصی موضوعاتی نمائشیں منعقد کریں گے۔فئیر کے نو بڑے موضوعاتی شعبوں میں اب تک 740 سے زائد کمپنیوں اور اداروں نے آن لائن شرکت میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جن میں فارچون گلوبل 500 اور مختلف صنعتوں کی سرکردہ کمپنیوں کے 300 سے زائد ادارے شامل ہیں۔
Trending
- “قانونی تھیٹر” کا بھرم توڑو، درست اور ہدفی اقدامات سے چین-امریکہ تجارتی و معاشی باٹم لائن کی حفاظت کرو
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2026 کے لیے میڈیا رجسٹریشن کا آغاز
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2026 میں 180 سے زائد اختراعی مصنوعات و خدمات پیش کی جائیں گی
- امریکی بحری ناکہ بندی نے ایران کا اقتصادی بحران مزید سنگین کر دیا: ٹرمپ
- شام اور روس کے درمیان دو روسی فوجی اڈوں سے متعلق مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی
- ناگاساکی پر جوہری حملے کی 81ویں برسی، جاپانی شہریوں کی سانائے تاکائیچی انتظامیہ کے خلاف ریلی
- جولائی میں 3.6 ارب ڈالرز کی ترسیلاتِ زر موصول، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اظہارِ اطمینان
- معاہدہ مکہ نیک شگون، ایران کو بھی شامل کیا جائے، حافظ نعیم
- امریکی اے آئی گورننس انتہائی حد تک متضاد ہو چکی ہے ، چینی میڈیا
- چین “چائنا اپرچونٹی 2.0″کے ذریعے عالمی ترقی میں مزید نئی توانائی فراہم کرتا رہے گا، چینی میڈیا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔