بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں فلپائن کی جانب سے نام نہاد “میری ٹائم زون قانون” اور “جزائر سمندری روٹ قانون” سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی وزارت خارجہ نے چین میں فلپائن کے سفیر کو طلب کر کے اس معاملے پر سنجیدہ اعتراض کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کے روزماؤ ننگ نے اس بات پر زور دیا کہ فلپائن کے نام نہاد “میری ٹائم زون قانون” میں چین کے جزیرے حوانگ یان اور نان شا جزائرکے بیشتر حصے اور اس سے متعلقہ پانیوں کو غیر قانونی طور پر فلپائن کے سمندری علاقے میں شامل کیا گیا ہے، جو جنوبی بحیرہ چین کے ثالثی کیس میں غیر قانونی فیصلے کو اندرونی قانون سازی کی شکل میں مستحکم کرنے کی ناکام کوشش ہے۔چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ فلپائن کا یہ اقدام بحیرہ جنوبی چین میں چین کی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کی سنگین خلاف ورزی ہے، اور چین اس کی سختی سے مذمت اور مخالفت کرتا ہے۔
Trending
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار
- چین نے امریکی حکومت کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کے منصوبے کی مخالفت کر دی
- قومی ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- چین نیپال کو آفت زدہ علاقوں میں بچاؤ کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرے گا، چینی وزارت خارجہ
- چین اور امریکہ اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- چین، شی زانگ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری
- چین۔بھارت سرحدی مسئلے پر خصوصی نمائندوں کی 25ویں ملاقات میں آٹھ نکات پر اتفاقِ رائے
- چین کی جی ڈی پی میں پہلی ششماہی میں 4.7 فیصد اضافہ