کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی شہریوں کے قافلے پر خود کش حملے میں ملوث 2 ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
سی ٹی ڈی نے ملزمان محمد جاوید اور مسماۃ گل نسا کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا اور مؤقف اپنایا کہ ملزمان نے خود کش حملہ آور کو سہولت فراہم کی، دونوں ملزمان کا تعلق بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے ہے، دہشتگردوں نے ملک دشمن غیرملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکا کیا۔
پولیس نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا، جس پر عدالت نے ملزم محمد جاوید اور ملزمہ مسماۃ گل نسا کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں عدالت بھیجنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ سی ٹی ڈی اور پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور خودکش حملہ آور سے تعلق کے شبہ میں 3 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
Trending
- ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ
- 72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی اپنی عمر سے 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی
- بزرگوں اور زچہ و بچہ کی دیکھ بھال، اور طبی علاج سمیت عوامی صحت کے لیے چین کی آئندہ پانچ سال کی اہم منصوبہ بندی
- شنگھائی تعاون تنظیم سے برکس تک: گلوبل ساؤتھ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کو کس طرح آگے بڑھا رہا ہے،چینی میڈیا
- گریٹر برکس تعاون سے گلوبل ساؤتھ ممالک کی یکجہتی اور خود انحصاری کو تقویت ملےگی ،چینی میڈیا
- چینی صدر کے برکس سمٹ سے خطاب کی عالمی سطح پر نمایاں ستائش