چین ، کارحادثے میں 35افراد ہلاک، متعدد زخمی
بیجنگ : چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر چو ہائی میں پیدل چلنے والے افراد پر ایک گاڑی چڑھ دوڑی ۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اب تک واقعے میں 35 افراد ہلاک اور 43 شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ واقعے کے بعد چینی صدر شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کو تسلی دینے کے لیے اچھا کام کیا جائے اور مجرم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ تمام علاقوں اور متعلقہ محکموں کو اس واقعے سےسبق سیکھتے ہوئے انتہاپسند واقعات کی سختی سے روک تھام کے لیے کوشش کرنی چاہئے ، اور عوام کے جانی تحفظ اور معاشرتی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اورچینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔صدر شی جن پھنگ کی اہم ہدایات کے مطابق مرکزی حکومت نےواقعے کے بعد کاموں کی رہنمائی کے لئے صوبہ گوانگ ڈونگ میں ایک ورکنگ گروپ بھیجا ہے۔تا حال متعلقہ کام جاری ہے۔
Trending
- ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ
- 72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی اپنی عمر سے 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی
- بزرگوں اور زچہ و بچہ کی دیکھ بھال، اور طبی علاج سمیت عوامی صحت کے لیے چین کی آئندہ پانچ سال کی اہم منصوبہ بندی
- شنگھائی تعاون تنظیم سے برکس تک: گلوبل ساؤتھ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کو کس طرح آگے بڑھا رہا ہے،چینی میڈیا
- گریٹر برکس تعاون سے گلوبل ساؤتھ ممالک کی یکجہتی اور خود انحصاری کو تقویت ملےگی ،چینی میڈیا
- چینی صدر کے برکس سمٹ سے خطاب کی عالمی سطح پر نمایاں ستائش