بیجنگ:نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ منشیات جیسی غیر قانونی ڈرگز کی وجہ سے وہ چین سے درآمد کی جانے والی تمام اشیا پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کریں گے۔ اس حوالے سے امریکا میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پھنگ یو نے سوشل میڈیا پر کہا کہ چین امریکا اقتصادی اور تجارتی تعاون بنیادی طور پر باہمی فائدہ مند تعاون ہے اور دونوں ممالک میں سے کوئی بھی تجارتی یا ٹیرف کی جنگ نہیں جیت سکتا ۔
لیو پھنگ یو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سان فرانسسکو سربراہ اجلاس کے بعد چین اور امریکہ کے انسداد منشیات کے محکموں نے باقاعدہ رابطے بحال کیے ہیں۔ چین نے امریکا کو انسداد منشیات کے قانون نافذ کرنے والے امریکی آپریشنز سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا ہے ، اور کچھ معاملات میں سراغ کی تصدیق کے لئے امریکا کی درخواست کے جواب میں متعلقہ اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام حقائق ثابت کرتے ہیں کہ یہ بیان حقائق کے منافی ہے کہ” فینٹانل کیمیائی مادوں کی امریکہ میں در آمد میں چین نے جان بوجھ کر کوئی کردار ادا کیا ہے” ۔
Trending
- ایشیا کپ کی ٹرافیاں کب ملیں گی؟ بی سی سی آئی سیکریٹری کا انکشاف
- بھارت کا دوغلا چہرہ، پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کے باوجود وینیو تبدیلی سے انکار
- انگلش فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو پولیس تحقیقات میں بڑا ریلیف مل گیا
- کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری
- چین، پہلی انٹیلیجنٹ روبوٹ ایپلیکیشن اسکلز ایگزیبیشن کا انعقاد
- ورلڈ کانفرنس آن سائنس لٹریسی 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- رضوان صادق خان کو 25 سالہ سیاسی و سماجی خدمات پر گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا
- ایشین گیمز میں سیاست سے گریز کریں، او سی اے صدر کا شریک ممالک سے مطالبہ
- ماسکو میں بڑے پیمانے پر ڈرون حملے، 2 افراد ہلاک
- چین کا آئچی -ناگویا ایشین گیمز 2026 میں پہلا گولڈ میڈل