بیجنگ:کرغزستان کے جلال آباد میں چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے تقریب کے نام مبارکباد کا پیغام بھیجا، کرغیز صدر صدیر جاپاروف نے موقع پر تقریب میں شرکت کی، اور ازبک صدر میرزی یوئیف نے بھی مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین۔کرغزستان۔ازبکستان ریلوے کی تعمیر علاقائی خوشحالی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے تینوں ممالک کی حکومتوں کی جانب سے کیا جانے والا تزویراتی فیصلہ ہے۔ آج کی افتتاحی تقریب منصوبے کی تکمیل اور ٹریفک کے لیے کھولنے کے ہدف کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ امید ہے کہ تینوں ممالک کے متعلقہ محکمے اور ادارے اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گے، چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے کو “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے لیے تعاون کا ایک نیا عملی منصوبہ بنانے کی کوشش کریں گے۔تاکہ متعلقہ علاقوں میں اقتصادی اور سماجی ترقی کے ساتھ لوگوں کی خوشحالی کو فروغ دینے میں بہتر کردار ادا کیا جائے، اور چین۔وسطی ایشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو نئی تحریک دی جائے۔
Trending
- ملک میں سونے کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں
- ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
- ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 گولڈ اور ایک برونز میڈل جیت لیا
- آزاد کشمیر انتخابات: حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد ون میں پولنگ ملتوی
- فلم “دی روڈ ٹو وکٹری کے پیچھے چینی فوج کی جنگ کو روکنے کی منطق
- چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ صنعت کی آمدن میں 18.5 فیصد اضافہ بیجنگ :چین کی وزارتِ صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کی پہلی ششماہی میں ملک کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ صنعت نے تیز رفتار ترقی کا سلسلہ برقرار رکھا۔ پیداوار میں اضافہ، برآمدات میں استحکام، کاروباری منافع میں مسلسل بہتری اور سرمایہ کاری میں متوازن نمو ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق، مقررہ حجم سے بالا الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ اداروں کی صنعتی پیداوار میں 14.8 فیصد اضافہ ہوا۔اہم مصنوعات میں صنعتی روبوٹس کی پیداوار 5 لاکھ 38 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، جو سال بہ سال 28 فیصد زیادہ ہے، جبکہ نیو انرجی گاڑیوں کی پیداوار 73 لاکھ 99 ہزار رہی، جس میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پہلی ششماہی میں الیکٹرانک انفارمیشن مصنوعات کی برآمدات میں بھی مستحکم بہتری دیکھنے میں آئی۔ اس شعبے کی برآمدی ترسیلات کی مجموعی مالیت میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا، جو جنوری تا مئی کے مقابلے میں 1.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ اسی دوران الیکٹرانک انفارمیشن صنعت کی مجموعی کاروباری آمدن 9.41 ٹریلین یوان تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 18.5 فیصد زیادہ ہے، اور اس شعبے کی مسلسل مضبوط اقتصادی کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔
- چین کی سمندری معیشت کی مستحکم ترقی ریکارڈ
- چین میں خوبصورت دیہی علاقوں کی تعمیر کا کامیاب آغاز
- امریکہ کا حماس کو مکمل غیر مسلح کرنے سے متعلق معاہدے کا دعویٰ، اسرائیل کا “سنگین سکیورٹی خدشات” کا اظہار
- بھارت کی بڑی دوا ساز کمپنی نے آلودگی کے خدشات پر 10 اقسام کے آئی ڈراپس واپس منگوا لیے