ہیفے (شِنہوا) یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آف چائنہ (یو ایس ٹی سی) کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے ایک انقلابی بایو میمیٹک مصنوعی ہاتھ متعارف کرایا ہے جو انتہائی مہارت کے ساتھ بال بنانے، اسمارٹ فونز چلانے اور حتیٰ کہ پیچیدہ اشاروں کی زبان کے اشاروں کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتاہے۔
انسان کے ہاتھ کے افعال کی نقل کر نے والا یہ ہلکا پھلکا مصنوعی آلہ مصنوعی اور انسان نماروبوٹس بنانے میں ایک اہم پیشرفت کو ظاہر کرتا ہے اور دنیا بھر میں لاکھوں معذور افراد کے لیے امید کی کرن بن رہا ہے۔
یو ایس ٹی سی نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر کہا ہے کہ یہ تحقیق نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئی تھی۔
ایک انسانی ہاتھ 23 آزادی کے درجے (ڈی او ایف ایس) کا حامل ہے یعنی کہ وہ کتنی آزادانہ حرکتیں کر سکتا ہے، قدرتی انجینئرنگ کا ایک شاندار نمونہ ہے جو جسم کی مجموعی حرکاتی فعالیت کا 54 فیصد فراہم کرتا ہےحالانکہ اس کا وزن جسم کے وزن کے صرف ایک سو پچاسویں حصے کے برابر ہوتا ہے۔
اکثر موٹرز سے چلنے والنے روایتی مصنوعی ہاتھ وزن اور افعال کے درمیان توازن قائم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ زیادہ تر کا وزن 0.4 کلوگرام سے زیادہ ہوتا ہے جس سے آرام میں کمی آتی ہے اور وہ 10 سے کم ڈی ایف اوزپیش کرتے ہیں۔
یہ محدودیت ان کے پیچیدہ کاموں کو انجام دینے کی صلاحیت کو کم کرتی ہے جس کے نتیجے میں تقریباً آدھے صارفین اپنے مصنوعی ہاتھوں کو ترک کر دیتے ہیں۔
Trending
- پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان پر ایک اور بڑی پابندی لگا دی
- اکشے کھنہ ’دھرندھر‘ کیلئے پہلی پسند نہیں تھے، کئی اداکاروں کا ٹھکرایا ہوا کردار انہیں کیسے ملا؟
- 25 کروڑ روپے کی سگریٹس ایف بی آر ویئر ہاؤس سے غائب ہونے کا مقدمہ درج
- کراچی؛ گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
- Shoaib Akhtar’s Fake Video – ایکسپریس اردو
- سمے رائنا اور میدھا شنکر کی شادی کی افواہیں، کامیڈین نے پلان ’ملتوی‘ کر دیا؟
- کراچی: غیر قانونی کنسلٹنسی مالک گرفتار، یونان ورک پرمٹ کے نام پر لاکھوں روپے وصول کرنے کا انکشاف
- انگلینڈ کیخلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے رضا اللہ کے شاندار استقبال پر وسیم اکرم کی تنقید
- کترینہ کیف نے بڑھتے وزن پر تنقید کے بعد صحت اور خوبصورتی کا راز بتا دیا
- عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری