غزہ :اسرائیلی وزارت توانائی اور انفراسٹرکچر نے غزہ کی پٹی میں بجلی کی فراہمی منقطع کر نے کا اعلان کیا تاکہ حماس کو اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ غزہ کی پٹی کے ڈی سیلینیشن پلانٹ کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ پلانٹ اب روزانہ میٹھے پانی کی فراہمی کا 20 فیصد سے بھی کم فراہم کر رہا ہے کیونکہ اسرائیل نے غزہ کو بجلی کی فراہمی بند کر دی ہے۔ غزہ کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اگر بجلی کی کمی کی وجہ سے ڈی سیلینیشن پلانٹس بند کیے گئے تو غزہ کے رہائشی آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے جس سے صحت کے شدیدمسائل جنم لیں گے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ کی پٹی میں تمام امداد معطل کر دی ہے۔ قریب مشرق میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی و ترقیاتی ادارے “انرا ” کے مطابق اس فیصلے سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔ بین الاقوامی برادری نے بھی اسرائیل پر غزہ میں “بھوک کی پالیسی” استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں امداد کے داخلے کی اجازت دے۔
Trending
- کےٹو ایئرویز کارگو طیارے کی انشورنس پالیسی مبینہ طور پر حادثے سے قبل ختم ہونے کا انکشاف
- محمد سلیمان بھبرو کی شاندار سنچری، مین آف دی میچ قرار
- ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ کا نیا ٹریلر جاری، ڈاکٹر ڈوم کی واپسی نے مداحوں کو چونکا دیا
- مصطفیٰ عامر قتل کیس سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- سابق کرکٹرز کے کُتے گم ہونے لگے، وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کُتا لاپتہ ہوگیا
- معروف ماڈل و اداکارہ اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں، پولیس کی تحقیقات جاری
- اسلام آباد؛ نیدرلینڈز کے جعلی ویزے پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والا مسافر آف لوڈ
- سونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
- کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے کا وطن واپسی کا اعلان
- چین سبز اور کم کاربن ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے متعدد اقدامات پر عمل پیرا