بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ یون نان میں اپنے حالیہ دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ یون نان کو مغربی علاقوں کے عظیم ترقیاتی منصوبے اور دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی سے متعلق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی حکمت عملی پر ایمانداری کے ساتھ عمل درآمد کرتے ہوئے نئے ترقیاتی تصور کو مکمل، درست اور جامع طور پر نافذ کرنا ہوگا،مستحکم انداز میں ترقی کرنے کے اصول کے مطابق اعلی معیار کی ترقی پر زور دینا ہوگا اور چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں صوبہ یون نان کا نیا منظرنامہ دکھانا ہوگا۔ جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے یون نان کے صوبائی پارٹی کمیٹی کے سیکریٹری وانگ نینگ اور گورنر وانگ یوئی بو کے ہمراہ تحقیق اور معائنے کے لیے لی جیانگ شہر اور صدر مقام کھونگ مینگ سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا۔ 19 تاریخ کی سہ پہر کو شی جن پھنگ یون نان کی پھولوں کی صنعت کی ترقی کے حوالے سے جاننے کے لئے لی جیانگ ماڈرن فلاور انڈسٹریل پارک پہنچے۔ شی جن پنگ قدیم شہر لی جیانگ کی تعمیر کی تاریخ، ناشی قومیت کی رہائش گاہوں کی خصوصیات، مقامی ثقافتی ورثے کے تحفظ اور استعمال، اور ثقافت و سیاحت کی مربوط ترقی کے فروغ کے بارے میں مزید جاننے کے لئے پرانے شہر لی جیانگ گئے تھے۔ 20 تاریخ کی صبح انہوں نے صوبہ یون نان کی صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سنی،یون نان کے تمام شعبوں میں حاصل شدہ کامیابیوں کی توثیق کرنے کے ساتھ ساتھ اگلے مرحلے کے کاموں کے لئے ہدایات دیں۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ صنعتی تبدیلی اور اپ گریدیشن کو فروغ دینا اعلی معیار کی ترقی کی کلید ہے۔ صوبہ یون نان کو سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی رہنمائی میں وسائل پر مبنی صنعتوں کو مضبوط بنانے اور وسعت دینے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں اور مستقبل کی صنعتوں کو فعال طور پر فروغ دینا چاہئے اور سطح مرتفع کی خصوصیت کی حامل زراعت اور ثقافتی سیاحت کی صنعتوں کی ترقی کو تیز کرنا چاہئے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ صوبہ یون نان کے لئے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فعال طور پر فروغ دے کر جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے لیے ایک ترقیاتی مرکز بنانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔اس سلسلے میں اعلیٰ معیار کے پائلٹ فری ٹریڈ زون کی تعمیرکرنی ہوگی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی، باصلاحیت افراد، طبی اور ثقافتی شعبوں میں میل جول اور تعاون کو بڑھانا ہوگا تاکہ بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کے ٹھوس فوائد لوگوں تک پہنچائے جاسکیں۔
Trending
- شنگھائی تعاون تنظیم نے علاقائی تعاون کا نیا ماڈل پیش کیا ہے ، چینی وزارتِ خارجہ
- چین کا امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے متن پر اتفاقِ رائے کا خیرمقدم
- چینی صدر کے اہم مضمون "تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور افرادی صلاحیتوں کی مربوط ترقی” کی اشاعت
- چینی صدر کی قیادت میں چین نے تقریباً 10 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا، چینی میڈیا
- لاہور ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال فرما گئے
- نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں ’جلال الدین سورڈ‘ مقابلہ جیت لیا
- رشمیکا مندانا کو بے قابو ہجوم سے بچانے کےلیے کریتی سینن ڈھال بن گئیں، ویڈیو وائرل
- پاکستان جیسا منافع دنیا کی کسی اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں نہیں ہے، وزیر خزانہ
- امریکا-ایران معاہدہ شہباز شریف اور عاصم منیر کی کوششوں سے ممکن ہوا، نیویارک ٹائمز
- آسٹریلیاکا ریکارڈ ٹوٹ گیا،سعودی عرب کی دنیا کی سب سے لمبی سیدھی سڑک