بیجنگ :ورلڈ ڈیجیٹل ایجوکیشن کانفرنس 2025 کا اختتام ہو گیا۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق کانفرنس نے “چین میں اسمارٹ ایجوکیشن پر وائٹ پیپر” سمیت پانچ اہم نتائج جاری کئے ۔ چین میں اسمارٹ ایجوکیشن سے متعلق وائٹ پیپر ” میں قومی تعلیم کی ڈیجیٹلائزیشن حکمت عملی کے عمل درآمد کے بعد کی پیشرفت اور نتائج کو اجاگر کیاگیا ہے ۔وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ سال 2025 اسمارٹ ایجوکیشن کے آغاز کے بعد پہلا سال ہے اور مصنوعی ذہانت ، تعلیمی مواد ، تدریسی انداز، تعلیمی گورننس اور تعلیم کی عمومی شکل کو ہمہ جہت انداز میں تبدیل کر تے ہوئے مستقبل پر مبنی تعلیمی نظام کی تعمیر کر رہی ہے۔وائٹ پیپر میں واضح کیا گیا ہے کہ چین مستقبل میں ڈیجیٹل تعلیم کے لیے بیرون ملک تعلیمی مراکز کی تعمیر کو فروغ دے گا ، ترقی پذیر ممالک کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی صلاحیت کی تربیت کو ترجیح دے گا ، ٹیلنٹ کی تربیت اور تکنیکی معاونت کو مضبوط بنائے گا ، ڈیجیٹل ایجوکیشن کی ترقی میں موجود خلا کو پر کرے گا اور تعلیمی مساوات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرے گا ۔
Trending
- امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ
- ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ
- 72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی اپنی عمر سے 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی
- بزرگوں اور زچہ و بچہ کی دیکھ بھال، اور طبی علاج سمیت عوامی صحت کے لیے چین کی آئندہ پانچ سال کی اہم منصوبہ بندی
- شنگھائی تعاون تنظیم سے برکس تک: گلوبل ساؤتھ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کو کس طرح آگے بڑھا رہا ہے،چینی میڈیا