بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے 28 ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے مکمل اجلاس میں شرکت کی اور “تمام انسا نوں کی مشترکہ اقدار کو بروئے کار لانا اور کثیر القطبی دنیا کو فروغ دینا” کے عنوان سے خطاب کیا۔ہفتہ کے روز ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ 10 سال قبل صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے عام مباحثے میں اپنی اہم تقریر میں یہ خیال پیش کیا تھا کہ امن، ترقی، عدل، انصاف، جمہوریت اور آزادی تمام انسانیت کی مشترکہ اقدار اور اقوام متحدہ کے بلند مقاصد ہیں۔ ہمیں تمام انسانیت کی مشترکہ اقدار کو برقرار رکھنے اوربروئے کارلانے کی ضرورت ہے، ایک مساوی، منظم اور کثیر القطبی دنیا کی تشکیل دینے، جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، اور دنیا کو امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے روشن مستقبل کی طرف لے جایاجائے۔ڈنگ شوئے شیانگ نے چار تجاویز پیش کیں۔ سب سے پہلے، ہمیں عالمی حکمرانی میں وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کے تصور پر عمل کرنا چاہئے، تمام ممالک کے لئے مساوی حقوق، مساوی مواقع اور مساوی قوانین کو فروغ دینا چاہئے، اور اقوام متحدہ کے اختیار اور بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنا چاہئے. دوسرا، ہم ایک کھلی اور متنوع عالمی معیشت کی تعمیر، کثیر الجہتی تجارتی نظام اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کا ٹھوس دفاع کرنے، اقتصادی گلوبلائزیشن کے منافع کو بڑھانے اور بہتر تقسیم کرنے اور گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے لئے ترقی کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ تیسرا، ہمیں تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنا چاہئے، انسانی تہذیبوں کے تنوع کا احترام کرنا چاہیے، مختلف ممالک کے عوام کی جانب سے اقدار کے حصول کے طریقوں کی تلاش کا احترام کرنا چاہیے، اور کسی بھی قسم کی “نئی سرد جنگ” اور نظریاتی محاذ آرائی کی مخالفت کرنی چاہیے۔ چوتھا، ہمیں عالمی امن اور ترقی کو برقرار رکھنا چاہیے،بات چیت کے ذریعے باہمی اعتماد کو بڑھایا جائے، تنازعات کو حل کیا جائے اور سلامتی کو فروغ دیا جائے تاکہ پائیدار امن اور مشترکہ خوشحالی کا حصول ممکن ہو۔
Trending
- سونا مسلسل تیسرے روز مہنگا، فی تولہ ساڑھے 4 لاکھ کی حد عبور کرگیا
- چین، سولومن جزائر کی نئی حکومت کے ایک چین کے اصول پر قائم رہنے کا خیرمقدم کرتا ہے: چینی وزارتِ خارجہ
- جاپانی انتظامیہ جوہری معاملے میں آگ سے کھیلنا بند کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- چین اور امریکہ کے درمیان مسابقت ایک حقیقت ہے، چینی میڈیا
- خطے کے امن کے لیے اصل خطرہ جاپان کی عسکریت پسندی کی جانب تیز رفتار پیش رفت ہے، چینی وزارت دفاع
- جوز بٹلر نے کیرون پولارڈ کا ریکارڈ توڑ کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کردی
- چین کے چھوٹے اور درمیانے صنعتی اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری، منافع میں 16.9 فیصد اضافہ
- جاپان کی دوبارہ عسکریت پسندی خطے کے امن کے لیے حقیقی خطرہ بن چکی ہے، چینی وزارتِ خارجہ
- چین کی اشیائے تجارت کی مجموعی درآمدات و برآمدات کا حجم 30 ٹریلین یوان سے تجاوز کر گیا
- سی پیک کے تحت چین سے جدید زرعی مشینری کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی