بیجنگ :چین کی وزارت قدرتی وسائل کی رپورٹ کے مطابق، سال 2025 کی پہلی ششماہی میں چین کو اہم معدنی وسائل کی تلاش میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ اس دوران نئے معدنی ذخائر کے 38 مقامات کی دریافت ہوئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 31 فیصد زیادہ ہے، جن میں سے 25 مقامات میں درمیانے یا بڑے سائز کی کانیں شامل ہیں۔اسی دوران، نان آئل اور گیس معدنی وسائل کی تلاش میں قومی سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رہا، اور 6.693 ارب یوآن کی سرمایہ کاری لگائی گئی جو سال بہ سال 23.9 فیصدکا اضافہ ہے. اب تک “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ” میں معدنیات کی دریافت کا ہدف مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لیا گیاہے۔ ادھر چین کے قومی محکمہ ڈاک کی اطلاع کے مطابق “14 ویں پانچ سالہ منصوبے” پر نفاذ کے بعد سے ، چین کا ایکسپریس ڈلیوری کاروبار کا حجم لگاتار پانچ سالوں سے 100 بلین پیسس سے تجاوز کر گیا ہے۔ 9 جولائی تک ، چین کے ایکسپریس ڈلیوری کاروبار کا حجم اس سال 100 بلین پیسس سے تجاوز کر گیا ، جو 2024 کے مقابلے میں 35 دن آگے ہے۔ تاحال، چین میں کاؤنٹی سطح کے 1،200 سے زیادہ میل اور لاجسٹکس سروس سینٹرز اور گاؤں سطح کے 300،000 سے زیادہ مربوط اسٹیشن ہیں ، اور نسبتاً جامع دیہی ڈاک اور لاجسٹکس سسٹم تعمیر کیا گیا ہے۔
Trending
- کراچی: ڈاکٹرز کی غفلت، والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی، 2بیٹوں کے بعد تیسری بچی میں بھی ایچ آئی وی کی تصدیق
- بی آر ٹی ییلو لائن کرپشن کیس: سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی درخواست ضمانت مسترد
- نیویارک کے سمر فینسی فوڈ شو 2026 میں پاکستانی فوڈ مصنوعات کی دھوم
- سولر جنریشن کی تیزی سے توسیع کی وجہ سے بجلی کا شعبہ بنیادی تبدیلی سے گزر رہا ہے، وزیر توانائی
- ایف آئی اے کی جانب سے 39 ہزار سے زائد مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے کا انکشاف
- گوادر پورٹ میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار بین الاقوامی جہازوں کو ایندھن کی فراہمی
- دریائے سندھ پاکستان کی شہ رگ، سندھ کی روح، اس پر جارحیت ملک پر جارحیت ہوگی، مراد علی شاہ
- کینیا کے ایتھلیٹ ایمانوئل وانیونی نے 26 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
- نائب وزیراعظم کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا-ایران کشیدگی میں اضافے پر اظہارتشویش
- پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ مستعفی