بیجنگ:چین کے تائیوان خطے کی فوج نے ’’ہان گوانگ 41 مشق‘‘ کا آغاز کیا اور پہلی بار ، نام نہاد “تائیوان پر مین لینڈ کی جانب سے2027 حملہ” کو فوجی مشق کے موضوع کے طور پر لیا گیا ۔ جمعرات کے روز چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن حوا نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی ڈی پی پی انتظامیہ’’تائیوان کی علیحدگی پسند ‘‘موقف پر بضد رہ کر آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان تصادم کو ہوا دیتے ہوئے کشیدگی میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔”فوجی طاقت کے ذریعے علیحدگی کی جستجو ” کی کوشش آبنائے تائیوان کے امن و امان اور تائیوان کے عام شہریوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تائیوان کی علیحدگی ایک بند راستہ ہے اور ملک کی وحدت کو روکا نہیں جا سکتا ۔ چاہےکتنی ہی “مشقیں” کی جائیں ، “تائیوان کی علیحدگی” کی ناکامی کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی مادر وطن کی ناگریز وحدت کو روکا جا سکےگا۔
Trending
- سعودی ماہرین نے 1300 سال سے زائد قدیم مسجد دریافت کر لی، دیوار پر تحریر بھی ملی ، کیا لکھا ہے ؟
- فیول ریلیف اسکیم پر پیٹرولیم ڈیلرز کا اظہارِ تشویش
- اہم شخصیت کو لے جانیوالا طیارہ لیبیا کے ایئرپورٹ پر گر کر تباہ
- امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- تین ہزار برس قدیم ’چیختی ممی‘ کی پراسرار موت کا معمہ
- ملک میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ