بیجنگ : چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تیان ہوا اور دیگر 8 فنکاروں کے نام ایک جوابی خط میں فلمی فنکاروں کے لیے پرجوش توقعات کا اظہار کیا ۔جمعہ کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ آپ کا خط پڑھ کر ان یادگار کلاسک فلموں کی یاد تازہ ہو گئی جن میں آپ نے اہم کردار ادا کئے تھے ۔ طویل عرصے سے آپ نے عوام کے لیے محبت اور فن کے مثالی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے متعدد جاندار کردار تخلیق کیے ہیں، جو نسل در نسل ناظرین کے دلوں میں بسے ہوئے ہیں۔ شی جن پھنگ نے اپنے خط میں مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ اخلاقی اقدار اور فنکارانہ کمال کی اس راہ میں آنے والوں کے لئے رہنمائی جاری رکھیں گے۔ فلم سازوں کو ثقافتی اعتماد، عوامی زندگی کی گہری سمجھ اور دور حاضر کی روح کو اجاگر کرنے والی شاہکار تخلیقات کی طرف راغب کریں گے اور ہماری ثقافتی ترقی اور ثقافتی طاقت کے خواب کی تکمیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
Trending
- عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- بے نظیر کو چہرہ دکھانے کے دعویدار آج اپنے حلقے کے زندہ عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں، ایم کیو ایم
- پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے شکست دے دی
- نیہا ککڑ کا سنیدھی چوہان کو جواب، ریئلٹی شوز فیک کہنے پر کیا کہا؟
- آٹو پالیسی، نئی انرجی گاڑیوں پر بڑے ٹیکس ریلیف کی منظوری
- کراچی، بھیم پورا میں گٹر میں کام کے دوران بہیوش ہونے والے 2 خاکروب جاں بحق
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی