آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے سڈنی میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ “چینی رہنماؤں سے ملاقات اور شنگھائی، بیجنگ اور چھنگدو کا دورہ کرنے کے بہت منتظر ہیں”۔ البانیز نے اس بات پر زور دیا کہ آسٹریلیا میں ہر چار ملازمتوں میں سے ایک کا انحصار تجارت پر ہے جبکہ آسٹریلیا کی تقریباً 25 فیصد برآمدات چین کو جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “چین کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کا مطلب آسٹریلوی ملازمتوں کا تحفظ ہے”۔اطلاع کے مطابق، البانیز 12 جولائی سے 18 جولائی تک چین کا دورہ کریں گے اور ان کے وفد میں ریو ٹنٹو، بی ایچ پی بلیٹن، میکوری بینک اور دیگر صنعتی و کاروباری اداروں کے ایگزیکٹوز بھی شامل ہوں گے۔
Trending
- پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے شکست دے دی
- نیہا ککڑ کا سنیدھی چوہان کو جواب، ریئلٹی شوز فیک کہنے پر کیا کہا؟
- آٹو پالیسی، نئی انرجی گاڑیوں پر بڑے ٹیکس ریلیف کی منظوری
- کراچی، بھیم پورا میں گٹر میں کام کے دوران بہیوش ہونے والے 2 خاکروب جاں بحق
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی