غزہ پٹی کے محکمہ صحت عامہ سے ملی اطلاع کے مطابق اسی روز علی الصبح سے شام تک غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں 132 فلسطینی شہید ہوئے ، جن میں مجموعی طور پر 94 افراد متعدد امدادی سامان کی تقسیم کے مراکز اور اس کے قریبی علاقوں میں حملے میں جاں بحق ہوئے۔ خاص طور پر غزہ شہر کے شمال مغرب میں امدادی سامان کی تقسیم کے مرکز کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 81 فلسطینی شہید ہوئے۔
غزہ پٹی کے محکمہ صحت عامہ کے مطابق، جب سے امریکہ اور اسرائیل کے تعاون سے نام نہاد غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن نے 27 مئی سے امداد کی تقسیم کا کام شروع کیا ہے، غزہ کے 995 شہری امداد حاصل کرنے کی کوششوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں جاں بحق، 6،011 زخمی اور 45 لاپتہ ہیں۔20 جولائی کو اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے خبردار کیا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پٹی کے دیر البلح علاقے میں جاری کردہ بڑے پیمانے پر انخلا کا حکم پہلے سے خطرے سے دوچار انسانی امدادی لائف لائن پر ایک اور سنگین ضرب ہے۔
Trending
- اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- جاپان کی “نئی قسم کی عسکریت پسندی” کی حوصلہ افزائی خطے کو خطرناک بھنور میں دھکیل دے گی، چینی وزارت دفاع
- تائیوان کے معاملے پر حد پار کرنے والوں کو لامحالہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
- چینی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات میں اہم ترین اتفاق رائے چین اور بھارت کا شراکت دار بننا ہی ہے، چینی وزارت خارجہ
- 72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی اپنی عمر سے 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی
- بزرگوں اور زچہ و بچہ کی دیکھ بھال، اور طبی علاج سمیت عوامی صحت کے لیے چین کی آئندہ پانچ سال کی اہم منصوبہ بندی
- شنگھائی تعاون تنظیم سے برکس تک: گلوبل ساؤتھ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کو کس طرح آگے بڑھا رہا ہے،چینی میڈیا
- گریٹر برکس تعاون سے گلوبل ساؤتھ ممالک کی یکجہتی اور خود انحصاری کو تقویت ملےگی ،چینی میڈیا
- چینی صدر کے برکس سمٹ سے خطاب کی عالمی سطح پر نمایاں ستائش
- چین خدماتی تجارت کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ، چینی میڈیا