اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے مشرق وسطیٰ پر سلامتی کونسل کی کھلی بحث سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اگر مشرق وسطیٰ غیر مستحکم رہا تو دنیا کا استحکام مشکل ہو جائے گا۔
فو چھونگ نے کہا کہ چین اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں تمام فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے، بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، انسانی امداد کےسامان کی رسائی کو مکمل طور پر بحال کرے اور امداد کی فراہمی میں اقوام متحدہ اور دیگر انسانی ہمدردی کے اداروں کی مدد کرے۔ متعلقہ فریقوں پر نمایاں اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک کو منصفانہ اور ذمہ دارانہ رویہ برقرار رکھنا چاہئے اور حقیقی معنوں میں فعال اور تعمیری کردار ادا کرنا چاہئے۔ اسرائیل کا شام اور لبنان پر حملے جاری رکھنااور غیر قانونی فوجی موجودگی برقرار رکھنا کشیدگی میں اضافے کا باعث رہا ہے۔ شام اور لبنان کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کا بھرپور احترام کیا جانا چاہیے۔
فو چھونگ نے یہ بھی کہا کہ حقائق نے ثابت کر دیا ہے کہ جنگ ایرانی جوہری مسئلے کو حل نہیں کر سکتی اور سیاسی حل ہی واحد راستہ ہے۔ جوہری ہتھیار نہ بنانے کے ایران کے وعدے کو اہمیت دی جانی چاہیئے اور تمام فریقین کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے فریق کے طور پر جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے ایران کے حق کا مکمل احترام کرنا چاہیے۔ متعلقہ ممالک کو دھمکیاں دینے اور دباؤ ڈالنے کا عمل ترک کرنا چاہیے، جو صرف کشیدگی کو بڑھائے گا اور سفارتی کوششوں کو مزید نقصان پہنچائے گا۔
Trending
- اہلِ پنجاب کے لیے کئی دن بعد اچھی خبر آ گئی، شہری خوش
- امریکی وومنز فٹبال ٹیم نے برازیلین ٹیم کو 0-1 گول سے شکست دے دی
- بھارت کے سینئر فلم ساز انتقال کرگئے، فلمی دنیا سوگوار
- حکومت کا ’میرین بنکرنگ‘ کے لیے نیا ریگولیٹری فریم ورک متعارف کرانے کا فیصلہ
- محرم الحرام سکیورٹی کے پیشِ نظر پنجاب میں دفعہ 144 نافذ
- میکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب، پاکستانی وفد کی بھی شرکت
- صنم سعید نے اپنی صورت اور حلیے پر ہونے والے منفی تبصروں کا جواب دے دیا
- اسلام آباد میں گلوبل گورننس انیشی ایٹو اور سی پیک میں چین اور پاکستان کے مشترکہ کردار پر سیمینار کا انعقاد
- آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، مسلم لیگ کا کردار مثبت اور فیصلہ کن ہوگا: چوہدری شجاعت حسین
- فیفا ورلڈکپ: امریکا پہنچنے پر سینیگال فٹبال ٹیم کی سخت چیکنگ کی ویڈیو وائرل