شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر سی جی ٹی این نے دنیا بھر کے 38 ممالک کے 6747 جواب دہندگان پر مشتمل ایک سروے جاری کیا، جس کے مطابق جواب دہندگان نے شی زانگ کی معاشی اور سماجی ترقی میں ہونے والی ہمہ جہت ترقی ، تاریخی کامیابیوں اور شی زانگ کی جمہوری اصلاحات میں کی گئی تاریخی تبدیلیوں کی تعریف کی۔ سروے کے مطابق لوگوں کا عام خیال ہے کہ چینی طرز کی جدیدکاری شی زانگ کی ترقی کے لئے بنیادی محرک قوت ہے۔
سروے میں، جواب دہندگان نے شی زانگ کی اقتصادی اور سماجی ترقی کی اہم کامیابیوں کا مثبت جائزہ لیا، جن میں پہلے کے پانچ شعبہ جات میں “طبی معیار میں مسلسل بہتری” (83.8 فیصد )، “لوگوں کے لیے تعلیم کے حق کی ضمانت ” (83.8 فیصد )، “ماحولیاتی تحفظ اور حکمرانی میں قابل ذکر نتائج” (83 فیصد )، “لوگوں کی متوقع عمر میں اضافہ ، اور لوگوں کی بقا اور ترقی کے حق کی مکمل ضمانت ” (82.5 فیصد ) اور “بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بہتری ” (81.9 فیصد ) شامل ہیں ۔
سروے کے نتائج میں 74.8 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ شی زانگ کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو چینی طرز کی جدیدکاری سے فائدہ ہوا ہے۔ 75.8 فیصد افراد نے مذہبی مقامات اور سہولیات کو جدید بنانے میں شی زانگ کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ 83.5 فیصد نے شی زانگ کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کی کامیابیوں کو مثبت کہا ، اور 84.6 فیصد جواب دہندگان نے شی زانگ کے عوامی ثقافتی بنیادی ڈھانچے میں مسلسل بہتری کی تصدیق کی۔
اس سروے میں 63.8 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ شی زانگ قدیم زمانے سے چین کے علاقے کا اٹوٹ حصہ رہا ہے۔ 74.5 فیصد افراد نے شی زانگ کی مستقبل کی ترقی کے بارے میں اعتماد کا اظہار کیا ۔
Trending
- لاہور میں ٹک ٹاکر رجب بٹ پر ایک اور مقدمہ درج، فائرنگ اور تشدد کے الزامات
- آئل ٹینکرز کی ہڑتال کی دھمکی، وزیر پیٹرولیم اور مالکان کے مذاکرات کل ہوں گے
- آزاد کشمیر الیکشن، پولنگ بیگز برآمد ہونے پر رانا ثناء اللہ نے بڑا مطالبہ کر دیا
- ایران پر حملوں سے متعلق امریکی قیادت میں اختلافات، جے ڈی وینس اور عسکری حکام کے خدشات سامنے آگئے
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا