بیجنگ :نیو ڈیموکریسی پارٹی آف گریس کی دعوت پر، سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی سنٹرل کمیشن برائے ڈسپلن انسپیکشن کے سیکریٹری لی شی نے چینی وفد کی قیادت کرتے ہوئے یونان کا باضابطہ دوستانہ دورہ کیا۔ ایتھنز میں انہوں نے بالترتیب یونانی صدر تاسولاس، پارلیمنٹ کے اسپیکر کاکلا مانیس، نائب وزیر اعظم خاتزیداکیس اور نیو ڈیموکریسی پارٹی کے جنرل سیکریٹری سکریکاس سے ملاقات کی۔پیر کے روز تاسولاس سے ملاقات کے دوران، لی شی نے صدر شی جن پھنگ کا سلام پہنچایا اور کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور یونانی قیادت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں، چین-یونان جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں نمایاں ترقی حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے ایس سی او تھیانجن سمٹ میں گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی جو تجویز پیش کی، چین یونان کے ساتھ مل کر اس پر عمل کرنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔تاسولاس نے چینی صدر شی جن پھنگ کو پر خلوص سلام پیش کیا اور کہا کہ جاپان کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشزم مخالف جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ کی بیجنگ میں منعقدہ تقریب اور صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ چار عالمی اقدامات نے دنیا کو مضبوط اور طاقتور آواز فراہم کی ہے، جس کی اہمیت عالمی امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونان بین الاقوامی امور اور کثیرالجہتی شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔لی شی نے چین-یونان تہذیبی تبادلے کے باہمی مکالمے کے سیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا، اور پیریئس بندرگاہ کے منصوبے کا معائنہ بھی کیا۔
Trending
- چین کی اقتصادی ترقی کے نئے محرکات کے انڈیکس میں 12.5 فیصد اضافہ
- ملک بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
- 571 وکٹیں لینے والے نیتھن لائن کا مستقبل خطرے میں آگیا، سلیکٹرز پریشان
- چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا
- کراچی میں 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ سے برآمد، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- ٹیسٹ رینکنگ: مچل اسٹارک نے جسپریت بمراہ سے پہلی پوزیشن چھین لی
- اشنا شاہ اور حمزہ امین کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، اداکارہ نے بیٹے کی تصاویر شیئر کر دیں
- لیاؤچھینگ سے گوادر تک: گدھوں کی صنعت چین -پاکستان زرعی تعاون کو فروغ دے رہی ہے
- پمز ہسپتال کے افسوسناک سانحے پر ڈاکٹر شوکت علی شیخ کا اظہار افسوس
- پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے، حافظ نعیم الرحمان